ام المومنین حضرت خدیجہ (س) کا شاندار طرز زندگی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے، علامہ راجہ ناصرعباس

23 اپریل, 2021 12:23

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےام المومنین حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کے موقعہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ دین اسلام کی آبیاری زوجہ پیغمبر حضرت خدیجہ ع کے مال ودولت سے ہوئی اور دین کی حفاظت میں ان کی اولاد کی قربانیاں کام آئیں۔ ان کے پاکیزہ نسب کی شناخت کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ آپ دور جاہلیت میں بھی خاتون قریش اور طاہرہ کے نام سے جانی جاتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصلہ ہوگیا، جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے مرکزی جلوس یوم علیؑ رکا رہے گا آگے نہیں بڑھے گا،علامہ حیدرعباس عابدی

انہوں نے کہا کہ حضرت خدیجہ (س) کا شاندار طرز زندگی خواتین کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ان کی سیرت مبارکہ پر عمل کر دنیا و آخرت میں سرخرو ہوا جا سکتا ہے۔دین اسلام کی تبلیغ و ترویج کے لیے محسنہ اسلام کی غیر معمولی قربانیوں کا تاریخ میں کوئی مقابل نہیں ملتا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی وفات کا اس قدر صدمہ ہوا کہ جدائی کے سال کو عام الحزن قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں: آغارضا کی ہزارہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے مزارقائد پر جاری جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کے دھرنے میں خصوصی شرکت

انہوں نے ام المومنین کے یوم وفات کے موقع پر امام زمانہ علیہ السلام عجل اللہ فرجہ اور تمام محبان محمد و آل محمد ؐکی خدمت میں ہدیہ تعزیت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی دفاتر میں یوم وفات ام المومنین کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

11:08 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔