فیصلہ ہوگیا، جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے مرکزی جلوس یوم علیؑ رکا رہے گا آگے نہیں بڑھے گا،علامہ حیدرعباس عابدی

23 اپریل, 2021 11:30

شیعیت نیوز: مزار قائد پر شیعہ لاپتہ عزاداروں کی عدم بازیابی کےخلاف گذشتہ 22روزسے جاری احتجاجی دھرنے کےشرکاء سے خطاب کرتے یوئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے مرکزی رہنما علامہ حیدرعباس عابدی نے کہا کہ یوم شہادت امام علیؑ کامرکزی جلوس عزا جب تک لاپتہ عزادار نہیں آجاتے رکا رہے گا یہ فیصلہ ہوگیا کہ جلوس آگے نہیں جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس ملک کو ملک بنانے چلے ہیں، قانون کی عملداری کو یقینی بنانے چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے ہم نے لاپتہ اسیروں کے خاندان کے ساتھ نشست کی تھی انکے جذبات سنے تھے کے وہ یہاں سے اٹھنے والے نہیںبلکہ وہ سالوں یہاں بیٹھنے کو تیار ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: آغارضا کی ہزارہ قوم کی نمائندگی کرتے ہوئے مزارقائد پر جاری جبری لاپتہ شیعہ جوانوں کے اہل خانہ کے دھرنے میں خصوصی شرکت

انہوں نے کہا کہ اللہ آپ کی مدد کررہا ہے جب ہم یہاں آئے تھے تو سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنے دن بیٹھ سکتے ہے لیکن دیکھ لیں بائیس دن گزر گئے انہوں نے کہا کہ یہاں روزانہ لاکھوں کا خرچہ ہے کہا سے ہورہا ہے اللہ جانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے اہلسنت بھائی آئے اور کہا ہماری طرف سے افطار ہوگی، انہوں نے کہا کہ کل ہمارے بچوں نے وہ کام کیا جس کی مثال نہن ملتی وہ گورنر کے گھر چلے گئے جو وفاق کا نمائندہ ہے انکو روکنے کی کوشش ہوئی لیکن وہ آگے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہم صدر اور وزرا کے گھروں کی طرف جائیں گے اور اگر پھر بھی حل نہ نکلا تو اسلام آباد کا گھیراؤکرینگے ۔

9:29 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔