ایران

دباؤ اور پابندیاں ملت ایران کی پیشرفت نہیں روک سکتیں، صدر حسن روحانی

شیعیت نیوز: ایران کے صدر نے کہا ہے کہ دباؤ اور پابندیاں ، پیشرفت کی راہ پر ایرانی عوام کے قدم کو نہیں روک سکتیں۔

صدر حسن روحانی نے وزارت زراعت کے قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا افتتاح کرنے کا ایک مقصد دنیا کو یہ بتانا تھا کہ دباؤ اور پابندیاں ایرانی عوام کو پیشرفت کی راہ پر آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتیں۔

صدرمملکت نے کہا کہ گذشتہ مہینوں میں ہمیں سخت پابندیوں اور کورونا کے پھیلاؤ کا سامنا رہا تاہم ہم نے اہم پیداواری منصوبوں کو جاری رکھا۔

صدر مملکت نے کہا کہ دوہزار تیرہ میں آب پاشی کے جدید ترین وسائل کے ذریعے بارہ لاکھ ہیکٹر زمینوں کی آبپاشی کی گئی تھی جب کہ اس کے مقابلے میں اس وقت اس سے چوبیس لاکھ ہیکٹر زمینوں کی آبپاشی کی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود خاندان میں اقتدار کی جنگ تیز، گرفتاریوں کا سلسلہ جاری

ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ پابندیاں ، ملت ایران پر ایک بڑا ظلم ہے کہا کہ جب ہم دیکھیں گے کہ فریق مقابل آئین و قانون پر عمل درآمد کرنے کے لئے تیار ہوگیا ہے تو ہم بھی ایٹمی سمجھوتے پر مکمل عمل درآمد میں ایک لمحے کی بھی تاخیر نہیں کریں گے۔

صدرمملکت حسن روحانی نے کہا کہ جس وقت بھی ہم دیکھیں گے کہ ایران کے عوام کا حق اب لے سکتے ہیں تو اس کے لئے ایک لمحہ بھی پس و پیش نہیں کریں گے۔

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستانی صوبے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں واقع سرینا ہوٹل کے حالیہ دہشت گردی حملے کی مذمت کی۔

خطیب زادہ نے کوئٹہ کے سرینا ہوٹل میں دہشتگردانہ حملے کے نتیجے میں کچھ پاکستانی شہریوں کے جاں بحق و زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کرلیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایران، دہشت گردی سے نمٹے میں پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ 21 اپریل کو پاکستانی صوبے بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے زرغون روڈ سرینا چوک پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جن میں سرکاری افسر بھی شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button