مشرق وسطی

علی الصبح دمشق پر اسرائیل کا فضائی حملہ، 4 فوجی زخمی

شیعیت نیوز: قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے جمعرات کی علی الصبح دمشق کے نواحی علاقوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی جسے شامی فضائیہ نے ناکام بنا دیا ہے۔

سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج کے ذرائع کا کہنا ہے کہ علی الصبح شامی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے شام کے مقبوضہ علاقے جولان سے دمشق کی سمت داغے جانے والے میزائلوں پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے دشمن کے بیشتر میزائلوں کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ۔ ہونے والے حملے میں شامی فوج کے 4 جوان زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے امریکہ کی فضائی برتری کا خاتمہ کردیا ہے، جنرل میکینزی کا اعتراف

صیہونی حکومت دہشت گردوں کی حمایت و مدد کے لئے شام کے فوجی اڈوں اور اس کی بنیادی تنصیبات کو نشانہ بناتی رہتی ہے ۔

شام کا بحران اس ملک پر سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کے بڑے پیمانے پر حملے سے شروع ہوا ۔

شام پر اس یلغار کا مقصد علاقے کے حالات کو صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا ہے۔

شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے داعش دہشت گردوں کو ذلت آمیز شکست سے دوچار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی حکام کی ڈاکٹر الخضری کی اہلیہ اور بہو سے روزے کی حالت میں بدسلوکی

دوسری جانب شام کے صدر بشار الاسد تیسری مدت کے لیے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ صدربشار الاسد نے صدارتی امیدوار کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے ہیں۔

بشارالاسد کا خاندان اور ان کی جماعت ’البعث‘ پانچ دہائیوں سے شام پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ صدربشارالاسد نے 20 سال پہلے اپنے والد حافظ الاسد کی وفات کے بعد شام کے صدر کا عہدہ سنبھالا تھا۔

شام میں صدارتی انتخابات کا انعقاد 26 مئی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button