تھرپارکر میں "العطش یا حسینؑ” منصوبہ، سولر سیبل پمپ سے 200 خاندان مستفید
شیعیت نیوز : علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر پرستی اور زہرا (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی ہدایات و نگرانی میں، اور شیعہ علماء کونسل ضلع تھرپارکر کے زیر انتظام "العطش سبیل امام حسین علیہ السلام” کے تحت سولر سیبل ثمر پمپ 1447ھ/2025ء کی تنصیب کا سلسلہ جاری ہے۔
زہرا (س) اکیڈمی کے زیر اہتمام ضلع تھرپارکر سندھ میں "العطش یا حسینؑ” منصوبۂ فراہمی آب جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق تحصیل ننگر پارکر کے گاؤں عبدالغفور رجب محلہ مین بور کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ الحمد للہ پانی میٹھا اور قابلِ استعمال ہے جس سے تقریباً 200 سے زیادہ خاندان مستفید ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ کمیٹی نے عراق میں 40 ہزار پاکستانی زائرین کے لاپتہ ہونے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا
اسی طرح گاؤں عبدالغفور رجب محلہ، تحصیل ننگرپارکر کے بارڈر کے قریب ایک غریب اور پسماندہ علاقہ ہے جہاں پینے کے پانی کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔ مقامی لوگ شدید گرمی میں دور دراز علاقوں سے پانی لانے پر مجبور تھے اور سخت مشکلات کا شکار تھے۔
علاقہ مکینوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب قائد ملت جعفریہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی، زہرا (س) اکیڈمی کے سربراہ ڈاکٹر علامہ شبیر حسن میثمی اور مخیر حضرات کی بدولت ممکن ہوا جنہوں نے اس کار خیر میں مدد فراہم کی۔







