اہم ترین خبریںپاکستان
انتہا پسندوں اور انکےسہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں، علامہ راجہ ناصرعباس
انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔

شیعیت نیوز: سرینا ہوٹل کوئٹہ میں بم دھماکے پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےپرزور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس بہیمانہ و سفاکانہ واقعے میں قیمتی جانوں کا ضیاع ناقابل تلافی نقصان ہے۔ شدت پسند قوتیں قومی سلامتی کی دشمن ہیں۔اس طرح کی بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے حوصلوں کو پست نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: علامہ عون محمد نقوی کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، علامہ حسن ظفر نقوی
انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف پوری قوم متحد اور قومی سلامتی کے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔دہشت گردانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے تکفیری قوتوں کے خلاف بھرپور آپریشن کی اشد ضرورت ہے۔انتہا پسندوں اور سہولت کاروں کی مکمل بیخ کنی کے بغیر امن کا قیام ممکن نہیں۔