اہم ترین خبریںدنیا

اسرائیل کے میزائل ساز کارخانے میں خوفناک دھماکہ، دھوئیں کے بادل

شیعیت نیوز: اسرائیلی میڈیا ذرائع نے بدھ 21 مئی کو مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع میزائل ساز کارخانے میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز قابض ریاست اسرائیل میں مقبوضہ علاقے الرملہ میں صہیونی ٹومر نامی ہائی ٹیک آرڈیننس فیکٹری کے اندر زور داردھماکے کی آوازسنی گئی جس کے فورا بعد ہی دھوئیں کے بادل فضاء میں پھیل گئے۔

دوسری جانب صیہونی اخبار ہاآرتص نے اطلاع دی ہے کہ یہ خوفناک دھماکہ منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے وسط میں واقع ایک حساس سیکورٹی مرکز میں ہوا تھا اور ابھی تک اس دھماکے کی ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

صیہونیوں کا دعویٰ ہے کہ یہ دھماکہ ایک آزمائش کے دوران انسانی خطا کے باعث ہوا ہے۔ اب تک اس دھماکے میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کے حوالے سے تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کوئٹہ، ملک دشمن بھارتی و سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

ہا آرتص کے مطابق یہ دھماکہ جدید ترین اسلحہ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ میزائل ساز کارخانے میں ہر طرح کے میزائل موجود ہیں اور اسی مقام پر ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔

عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ خاص طور پر وسطی فلسطین کے شہر الرملہ میں ہوا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ مقبوضہ علاقوں میں ٹومر نامی ہائی ٹیک آرڈیننس فیکٹری کے اندر ہوا ہے جبکہ پلانٹ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ ایک کنٹرولڈ دھماکہ ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد دھویں کا ایک بادل ہوا میں اٹھا اور ہر جگہ پھیل گیا۔

یاد رہے گذشتہ روز اسرائیل نے دنیا بھر کے اپنے تمام سفارت خانوں کو ایران کے حملوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران صیہونی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی بھر پور کوشش اور منصوبہ بندی کر رہا ہے!

متعلقہ مضامین

Back to top button