کوئٹہ، ملک دشمن بھارتی و سعودی نواز تکفیری دہشتگردوں کا حملہ

شیعیت نیوز: بلوچستان کے صوبائی دار الحکومت کوئٹہ میں ملک دشمن بھارتی وسعودی نواز تکفیری دہشت گردوں کا حملہ، چینی سفیر کی موجودگی میں ضرغون روڈ پر بم کا دھماکہ، 3شہری شہید 10 افراد زخمی، زخمیوں کو قریبی اسپتال منقتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایک بار پھر دہشت گردوں کا وار کار گر ثابت ہوگیا ، جناح روڈ پر قائم نجی ہوٹل کے نزدیک پارکنگ میں کھڑی گاڑی میں نصب بارودی مواد میں دھماکہ ہوا جس سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی جب کہ سانحے میں تین افراد شہید اور 10 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زور تھا کہ آواز دور دور تک سنائی دی گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ایمبولنسوں کے ذریعے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کیا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیر لیا ہے اور شواہد اکھٹے کیئے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ کس دھماکے کے وقت چینی سفیر بھی نذدیکی ہوٹل میں اپنے وفد کے ہمراہ مقیم تھے ، خدا کے فضل و کرم سے چینی سفیر اور ان کے وفد کے اراکین سانحے میں مصروف رہے ، ملک دشمن قوتیں وطن عزیز کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مذموم کوششوں میں مصروف ہیں۔ کوئٹہ میں رونما ہونے والا یہ سانحہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔