اہم ترین خبریںیمن

یمن: جارح سعودی فوجی اپنے مورچے اور ہتھیار چھوڑ کے فرار

شیعیت نیوز: یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں اچانک کارروائی کرتے ہوئے سعودی فوجی اتحاد کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور سعودی فوجی اپنے مورچے اور ہتھیار چھوڑ کے فرار ہوگئے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق یمنی فوج اورعوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے نجران کے علاقے الطلعہ میں سعودی فوجی اہداف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یمنی فوج نے مختصر وقت کے اندر، الطلعہ کے دشوار گزارعلاقے میں واقع جارح سعودی اتحاد کے ٹھکانوں پر حملہ کرکے انہیں تسخیر کرلیا اور سعودی فوجی اپنے مورچے اور ہتھیار چھوڑ کے فرار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق کے شمالی و مغربی علاقوں میں فوج کا آپریشن جاری

اسی دوران یمنی فوج کے کنٹرول روم نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ سعودی دشمن نے صوبہ الحدیدہ میں جنگ بندی کی ایک سو باون بار خلاف ورزی کی ہے اورعلاقے پر گولہ باری کے علاوہ دشمن کے جنگی طیاروں نے یمن کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رہائشی علاقوں پر بمباری بھی کی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی دشمن کے جاسوس طیاروں کو بھی علاقے پر پرواز کرتے دیکھا گیا ہے تاہم یمنی فوج کے جوانوں نے فائرنگ کرکے انہیں علاقے سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔

درایں اثنا یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور اتحادیوں کے خلاف مستقبل کے فوجی آپریشن، اعلی سیاسی کونسل کے صدر، شہید صماد کے نام سے جلد شروع کیے جائیں گے۔

یمنی فوج کے ترجمان یحی السریع کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج سعودی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں اور حکم ملتے ہی، کم ترین وقت میں طے شدہ اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شہید صالح الصماد کا خون ضائع نہیں جانے دیں گے اور یمن پر تسلط کا سعودی خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button