صیہونی آباد کار بیت المقدس میں فلسطینیوں پر حملے کر رہے ہیں، عبرانی اخبار ہارٹز

21 اپریل, 2021 08:46

شیعیت نیوز: عبرانی اخبار ہارٹز نے منگل کے روز کی اشاعت میں اعتراف کیا ہے کہ اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات درجنوں صیہونی آباد کاروں نے مقبوضہ بیت المقدس میں ریلیوں کا انعقاد کیا ، تاکہ فلسطینی شہریوں پر حملہ کرنے کے لئے ان کی تلاش کی جا سکے۔

اخبار ہارٹز نے کہا ہے صیہونی آباد کاروں نے ریلیوں کے دوران ’’عرب مردہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

اس علاقے میں موجود لوگوں اور عینی شاہدین کے مطابق صیہونی آباد کاروں نے گلی کے لوگوں سے مختلف سوالات پوچھے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ آیا وہ عبرانی یا عربی بولتے ہیں  اور پھر ان پر حملہ کیا جن پر شبہ ہے کہ وہ فلسطینی ہیں۔

اخبار ہارٹز کے حوالے سے نقل کیا گیا ہے ایک یہودی نے گھمنڈ میں کہا کہ اس نے اس شہر کے ایک فلسطینی شہری کو قریب قریب ہلاک کردیا ہے۔

اگرچہ فلسطینیوں نے ان واقعات کی اطلاع پولیس کو دی ہے لیکن انہوں نے ان کی گرفتاری یا تفتیش نہیں کی۔

پیس ناؤ (تل ابیب میں قائم ایک بائیں بازو کی غیر سرکاری تنظیم) نے اسرائیلی فوج اور سیاسی قیادت پر یہودی دہشت گرد گروہ کو تحفظ فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے جو فلسطینیوں پر حملہ کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے مزید 30 مریض دم توڑ گئے جب کہ 1529 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے یومیہ بریفنگ میں‌بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غرب اردن میں 14 مریض دم توڑ گئے جب کہ 531 نئےکیسز سامنے آئے ہیں جبکہ غزہ میں کورونا کے16 مریض وفات پا گئے اور 998 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔

انہوںنے بتایا کہ فلسطینی علاقوں میں کرونا سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ، فعال کیسز 9 اعشاریہ 6 فی صد اور اموات 1 اعشاریہ  1 فی صد ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق 167 مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں جب کہ 46 کو وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔

2:12 شام اپریل 17, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔