مقبوضہ فلسطین

اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کے درمیان ٹیلیفون پر بات چیت

شیعیت نیوز: اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ اور صدر محمود عباس کےدرمیان گذشتہ روز ٹیلیفون پر بات چیت ہوئی۔

حماس کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسماعیل ھنیہ اور صدر عباس نے ٹیلیفون پر بات چیت میں انتخابات کے عمل کو آگے بڑھانے، قومی مذاکرات اور قومی مسائل پر مل کرآگے بڑھنے پر اتفاق کیا۔

اسماعیل ھنیہ نے صدر محمود عباس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوتوں میں اتحاد کے حوالے سے جاری ہونے والے صدارتی فرامین، فلسطینی قوتون کے فیصلوں، ووٹ کے استعمال، جمہوری ماحول اور علاقائی قوتوں کی حمایت سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطین میں انتخابی عمل کو سبوتاژ نہیں ہونا چاہیے۔ فلسطینی پارلیمانی انتخابات کے بعد صدارتی اور نیشنل کونسل کے انتخابات بھی ضروری ہیں۔

دونوں رہنماؤںنے بیت المقدس میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی اہمیت پر زور دیا اور کہا اسرائیل کو یہ موقع نہیں دیا جانا چاہیے کہ وہ القدس میں فلسطینی انتخابات میں رخنہ اندازی کرکے فلسطینی انتخابی عمل کو سبوتاژ کرے۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ عزادار بازیاب نہ ہوئے تو یوم شہادت مولاعلی ؑ کے جلوس احتجاجی جلوسوں میں تبدیل ہوجائیں گے،مولاناحیدرعباس عابدی

دوسری جانب ایران کے ایک سینیر کمانڈر میجر جنرل اسماعیل قآنی کے نائب بریگڈییر محمد حجازی کی وفات پراسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مرحوم کمانڈر محمد حجازی کی فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا کہ حماس ایران کی طرف سے فلسطینی قوم اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت اور القدس فورس کی جانب سے فلسطینیوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس مزاحمت اور دشمن کے خلاف ثابت قدمی سے آزادی کی تحریک جاری رکھے  گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری جدو جہد پوری فلسطینی سرزمین کی آزادی اور ارض فلسطین پرصیہونی پروگرام کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے جاری رہے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button