کیا کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر سے پابندی ہٹائی جارہی ہے؟؟ حکومت نے اہم اعلان کردیا
شیعیت نیوز: کیا کالعدم تحریک لبیک پاکستان پر سے پابندی ہٹائی جارہی ہے؟؟ ذرائع وزارت داخلہ نے واضح کردیا کہ کالعدم تحریک لبیک پر سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی، کالعدم تنظیم کے پاس اپیل کا حق محفوظ ہے ۔
قومی اسمبلی کا اجلاس جمعہ تک ملتوی ، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار دادجمعہ کو اسمبلی میں پیش کی جائے گی ، پہلے حکومت اور اپوزیشن تمام پہلوؤں پر بحث کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بےروزگارفضل الرحمٰن اور منیب الرحمٰن کی تحریک لبیک کےکاندھےپر موج سواری کی کوشش ناکام
وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بریفنگ کے دوران بتا یاگیا کہ کالعدم تحریک لبیک پر سے پابندی نہیں ہٹائی جائے گی ، ٹی ایل پی پر عائد پابندی کے حوالے سے ان کے پاس عدالت سے رجوع کرنے کا حق محفوظ ہے ۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کو بتا یا گیا کہ سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد حسین رضوی کو 16 ایم پی او کے تحت رہا کیا گیا ہے ، معمولی نوعت کے واقعات میں ملوث کارکنان کورہا کیا جائے گا، قتل کے مقدمات کا فیصلہ عدالتیں کریں گی۔







