اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

عمران خان حکومت نےکالعدم تحریک لبیک پاکستان کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے

کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مفاہمت کیلئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر اہل سنت علماءو اکابرین نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

شیعیت نیوز: پاکستان تحریک انصاف کی عمران خان حکومت سر توڑ کوششوں کے باجود کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے آگے گھٹنےپر مجبورہوگئی ہے ۔ حکومت نے سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کردیا ، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کی قرار داد قومی اسمبلی میں آج پیش کی جائے گی، جبکہ ٹی ایل پی پر سے پابندی بھی ہٹائے جانے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطا بق وفاقی حکومت کے نمائندہ وفد اور کالعدم ٹی ایل پی کی مرکزی شوریٰ کے اراکین کے درمیان مزاکرات کامیاب ہوگئے، حکومت نے کالعدم ٹی ایل پی کی تمام شرائط تسلیم کرکےگھٹنے ٹیک دیئے ہیں۔ٹی ایل پی کے ساتھ مزاکرات کی کامیابی کا اعلان وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے حکومتی نمائدہ وفد کے ہمراہ جاری ویڈیو پیغام میں کیا۔

حکومت نے سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد حسین رضوی کی رہائی ، فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کیلئے قرارداد قومی اسمبلی میں پیش کرنے ، ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹانے اور گرفتار کارکنان کی رہائی اور ان پر سے شیڈول فور کے کیسز ختم کرنے کی یقین دہانی کروادی ہے جس پر تحریک لبیک نے احتجاجی تحریک ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ملک کا انتشاریا تصادم کی طرف جانا ایسی سنگین غلطی ہوگی جس کا خمیازہ نسلوں کو بھگتنا پڑے گا، علامہ مقصودڈومکی

ذرائع کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی نے مزاکرات کی کامیابی کے بعد ملک بھرمیں جاری دھرنوں کے خاتمے ،پرتشدد کاروائیاں فوری روکنےاور کارکنان سےواپس گھروں کو لوٹ جانے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔

ذرائع کے مطابق سربراہ کالعدم ٹی ایل پی سعد حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل لاہور سے رہا کردیا گیا ہے ، انہیں ایک جلوس کی صورت میں ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا جس کے بعد وہ مسجد رحمت اللعالمین پر جاری مرکزی احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے ہیں اور وہ وہاں اپنےآئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے جارہے ہیں ۔

کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان مفاہمت کیلئے سربراہ سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا، سربراہ سنی تحریک ثروت اعجاز قادری، سربراہ جمعیت علمائے پاکستان صاحبزادہ ابوالخیر زبیر اور دیگر اہل سنت علماءو اکابرین نے اہم کردار ادا کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button