مقبوضہ فلسطین

مسجد اقصیٰ کی آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھیں گے، فوزی برھوم

شیعیت نیوز: اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی قابض دشمن کے قبضے سے آزادی کی جنگ منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کی قابض اور ناپاک صیہونیوں کے قبضے سے آزادی کی جنگ اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ قبلہ اوّل غاصب صیہونیوں کے پنجوں سے آزاد نہیں ہوجاتا۔

فوزی برھوم نےبیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی قبلہ اول کے دفاع کے لیے قربانیوں اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ القدس کے فلسطینی باشندے مسجد اقصیٰ کے دفاع میں قابض دشمن کے بدترین تشدد اور اذیتوں کا سامنا کررہے ہیں مگر دشمن کی تمام ظالمانہ کارروائیوں کے باوجود وہ بیت المقدس  اور مسجد اقصیٰ کے دفاع کے مطالبے پر ثابت قدم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کی خدمات اور ان کی ثابت قدمی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنا چاہیے کہ انہوں‌نے قبلہ اوّل کے دفاع کے لیے خود کو وقف کررکھا ہے اور وہ قابض دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کرمقدسات کے دفاع کی جنگ لڑرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : فلسطینیوں پر دباؤ آتش فشاں بن کر پھٹ سکتا ہے، الشیخ عکرمہ صبری

دوسری جانب صیہونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ گذشتہ روز 97  یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

رپورٹ کےمطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں سوموار کو یہودی آباد کاروں، اور صیہونی انٹیلی جنس حکام سمیت بیسیوں یہودیوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کر بے حرمتی کی۔

گذشتہ روز مجموعی طور پر97  یہودی آباد کاروں نے فول پروف سیکیورٹی میں حرم قدسی کی بے حرمتی کی۔ اسرائیلی فوج کی فول پروف سیکیورٹی میں درجنوں یہودی آباد کاروں نے قبلہ اوّل میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔ یہودی آباد کار الگ الگ گروپوں کی شکل میں قبلہ اوّل میں داخل ہوئے۔

یہودی شرپسندوں کی طرف سے قبلہ اول کی بے حرمتی کا سلسلہ ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب دوسری طرف قابض فوج نے فلسطینی روزہ داروں کی قبلہ اوّل میں عبادت پر مزید قدغنیں عائد کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button