سکیورٹی اداروں کی اہم کاروائی، کالعدم تحریک طالبان کے 2خودکش حملہ آوروں سمیت 5 خطرناک دہشت گرد گرفتار
شیعیت نیوز: سی ٹی ڈی اور رینجرز انٹیلیجنس کا جامشورو حیدر آباد میں انٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن ، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مارکاورائی ، کالعدم تکفیری وہابی دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان کے 2خودکش حملہ آوروں سمیت 5 خطرناک دہشت گرد گرفتار کرلیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کی کاروائی میں حیدر آباد سے گرفتار ہونے والےسعودی نواز کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشت گردوں میں 2 خودکش حملہ آوربھی شامل ہیں ، گرفتار شدگان کے نام شیرازاکبرعرف حمزہ ولد شفیق اکبر، لیاقت علی عرف حذیفہ ولد سرزمین، میرویس عرف حشام عرف تندرولد عبد المنان،عامر خان عرف عمر ولد فضل حق (خودکش بمبار)اور نگار علی عرف زید ولد مستونگ خان (خودکش بمبار)بتائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر سندھ کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات ، علامہ عون نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ، ایمونیشن ،بارودبرآمد ہوا ہے جس میں خودکش جیکٹس بمعہ ڈیٹونیٹرز، میٹر پرائما کارڈ، 6عدد ہینڈ گرنیڈز، 3عددایس ایم جی،2عدد9mmپستول بمعہ میگزین، 2 عدد پولیس یونیفارم، پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کا نقشہ،موبائل فونز اور وی سی ڈیز برآمد ہوئی ہیں۔
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ وہ پولیس ٹریننگ سینٹر سعید آباد کراچی پر حملے کی منصوبہ بندی اور ریکی مکمل کرچکے تھے اور جلد یہ کاروائی عمل میں آنی تھی، خودکشن بمبارعامر خان اور نگارعلی کا ویڈیو پیغام بھی موجود ہے جوکہ حملے کے بعد جاری کیا جانا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: رہبرمعظمِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای آج کتنے برس کے ہوگئے اور ان کی کون سے سالگرہ منائی جارہی ہے ؟
سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں نے پاک فوج اور پولیس کے جوانوں پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کی متعدد کاروائیوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے ۔ لاہور داتا دربارپر حملے ،پشاور میں ججز کالونی پر حملے کی ناکام کوشش، امن لشکر دیر کے امیر ملک معتبر خان پر خودکش حملے، کچلاک بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑیوں پر حملے، بھتہ خوری اور دیگر جرائم میں ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے۔







