گورنر سندھ کی علامہ شہنشاہ نقوی سے ملاقات ، علامہ عون نقوی کے انتقال پر اظہار تعزیت
شیعیت نیوز: گورنرسندھ عمران اسماعیل نے وفد کے ہمراہ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کی اور ان کے بڑے بھائی نامور عالم دین علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
تفصیلات کےمطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے معروف عالم دین اور خطیب اہل بیتؑ علامہ محمد عون نقوی کی وفات پر ان کی رہائش گاہ پر مرحوم کے خانوادے اور ان کے چھوٹے بھائی نامور خطیب اہل بیتؑ علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی سے ملاقات کرکے افسوس کا اظہار کیا ۔
یہ بھی پڑھیں: رہبرمعظمِ انقلاب آیت اللہ خامنہ ای آج کتنے برس کے ہوگئے اور ان کی کون سے سالگرہ منائی جارہی ہے ؟
اس موقع پر گورنر سندھ نے علامہ سید محم عون نقوی کی دینی وقومی خدمات کو سراہا اور ان کے انتقال کو علمی دنیا کیلئے ایک بڑا نقصان قرار دیا، گورنر سندھ کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی فردوس شمیم نقوی، خرم شیر زمان اور پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔







