روزنامہ 92میں موجود تکفیری سوچ کے حامل صحافی کی مولائے کائنات علی ؑ کی شان میں بدترین گستاخی
شیعیت نیوز: پاکستان کے صف اول کے نشریاتی ادارے 92 نیوز کے ذیلی ادارے روزنامہ 92نیوز میں شائع ہونے والے مقالے میں مولائے کائنات ، امیر المومنین حضرت علی ابن ابی طالب ؑ کی شان اقدس میں بدترین گستاخی ، شیعیان حیدر کرارؑ و عاشقان اہل بیت ؑ میں شدید اشتعال، ادارے میں موجود تکفیری سوچ کے حامل صحافی کی ملک کو ایک مرتبہ پھر فرقہ وارانہ منافرت کی بھینٹ چڑھانے کی کوشش، ادارے کے مالکان کا معافی کا اظہار،متعلقہ افراد کے خلاف سخت ادارتی کاروائی کی یقین دہانی ۔
تفصیلات کے مطابق روزنامہ 92میں ملازم مذہبی بیٹ کے تکفیری سوچ کے حامل رپورٹر نے امیر المومنین حضرت علی ؑ کی شان اقدس میں توہین آمیز مکالہ چھاپ کر ملک کے امن واستحکام کو داؤ پر لگانے کی مذموم سازش کرڈالی ہے ۔
روزنامہ 92اخبارکی 17 اپریل کی خصوصی صفحہ اشاعت پر "واقعات قرآن” کے عنوان سے پیر محمدفاروق بہاؤالحق شاہ کےتحریر کردہ مقالے میں مولائے کائنات کی شان مبارک میں توہین آمیز جملے لکھے کہ نعوذباللہ مولاعلیؑنے ش راب نوشی کرکے نماز ادا کی ۔
یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈرپر ایران سے وطن واپس آنے والوں کو ذہنی وجسمانی اذیتوں کا سامنا
واضح رہے کہ 92 نیوز نیٹ ورک انتہائی معتدل اور محب اہل بیتؑ ادارہ ہے، اس ادارے نے ہمیشہ رسول آل رسول اور اصحاب کرام کے حوالے سے انتہائی قابل تحسین پروگرامات نشر کیئے ہیں لیکن اس توہین آمیز حرکت نے اس ادارے کے قارئین و ناظرین کو ورطہ حیرت میں ڈال کر شدید مشتعل کردیا ہے ۔ اس مضمون کی اشاعت کے بعد ملک بھرمیں بسنے والے کروڑوں عاشقان اہل بیتؑ میں شدید اشتعال پایا جاتاہے۔ اس سے قبل ڈاکٹر اسراراحمد ملعون نے بھی یہی گستاخی انجام دی تھی جس پر ملک کے حالات انتہائی کشیدہ ہوئے تھے ۔اس گستاخانہ حرکت پر تمام ریاستی ادارے تاحال خاموش ہیں، توہین صحابہ کے نام پر جھوٹے اور بےبنیاد مقدمات بنانے والی پولیس بھی حرکت میں نہیں آئی ۔
ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری کے مطابق اس توہین آمیز اقدام کے خلاف ایڈیٹر 92 ارشاد عارف صاحب سے تفصیلی بات ہوئی ہے اور وہ اس معاملے پر کل معافی نامہ چھاپ رہے ہیں اور متعلقہ افراد کوملازم سے فارغ بھی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخاب حلقہ NA-249 کراچی، ایم ڈبلیوایم امیدوارپی پی پی کےحق میں دستبردار
نیوز92 کے مالک میاں حنیف صاحب سے بھی بات ہوئی ہے اور وہ اس وقت سعودی عرب میں عمرہ کے لیے گئے ہوئے ہیں باقاعدہ اس عمل پر وہ رو رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ میں اس وقت جنت البقیع میں کھڑا بی بی پاک سلام اللہ علیھا کی بارگاہ میں معافی مانگ رہا ہوں انشاءاللہ اس توہین کے مرتکب افراد کیخلاف ہر صورت کاروائی کرینگے ۔انہوںنے مزید کہا کہ میں تمام محبانِ اہلبیت علیہم السلام سے معافی کا طلب گار ہوں اور یہ ایک سوچی سمجھی سازش ہے ہمارے ادارے کیخلاف ایک سوچی سمجھی سازش ہے جس کا صد باب ضرور کریں گے ۔







