دنیا

ایران کو جوہری صلاحیت سے روکنا اسرائیل کا سب سے عظیم مشن ہے، نیتن یاہو

شیعیت نیوز: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ایک اجلاس میں ملکی عہدیداروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا جوہری بننے سے روکنا اسرائیل کا عظیم مشن ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے ٹویٹر پیج میں وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکیورٹی، انٹیلی جنس اور فوجی عہدیداروں کی ایک تقریب سے وزیراعظم نے خطاب کیا۔

ٹویٹر پر مزید لکھا گیا ہے کہ ایران کو جوہری راستے سے روکنا، اسکی پراکسی قوتوں سے مقابلہ اور اسلحے کی ترسیل کو ایران تک نہ پہنچے دینا ایک بہت عظیم مشن ہے۔ اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ کل آج کی طرح ہوگا۔

یاد رہے گذشتہ دنوں اسرائیل کی ایک کشتی کو متحدہ عرب امارات کے ساحل پر نشانہ بنایا گیا تھا اور اسی طرح اسرائیل کے اہم جاسوسی اڈے کو عراق کے شمالی علاقہ اربیل میں منہدم کر دیا گیا۔

یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ شمالی عراق میں اہم تجربہ کار ایرانی ڈیسک کے ماہرین ہلاک اور زخمی ہوئے جبکہ صابرین نیوز نے ایک سیکیورٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اربیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کے دوران 10 اہلکار ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

ہلاک ہونے والے تینوں افراد کی شناخت ظاہر کی گئی ہے جن میں منحانین نوعام، عکیفا عامی اور پیریز جیکوب شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو بڑا نقصان، اربیل میں بدنام زمانہ تنظیم موساد کا اڈا تباہ

دوسری جانب اسرائیل میں فوجی حکام نے کہا ہے کہ نیتن یاھو ایران کے خلاف اشتعال انگیزی اپنے ذاتی مفادات کیلئے کر رہے ہیں۔

خود ساختہ اسرائیلی ریاست کے فوجی حکام نے خبردار کیا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو ذاتی مفاد ات کے لیے ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھا رہے ہیں۔

صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ نطنز کی جوہری تنصیبات میں دھماکے سمیت ایران پر حملہ، اسرائیل کے سیاسی اور سلامتی اداروں کے درمیان رسہ کشی کا نتیجہ ہے۔

صہیونی میڈیا کے مطابق سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ صورت حال میں کوئی تو ہے جو ایران کے ساتھ کشیدگی کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کررہا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق نیتن یاہو کے دفتر اور وزارت جنگ نے صیہونی عہدے داروں کو اس واقعہ پر فوری طور پر تبصرہ کرنے سے منع کردیا جبکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے بھی واقعہ سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button