جنوبی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں ٹی ٹی پی کا تکفیری دہشتگرد ہلاک
شیعیت نیوز: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کا تکفیری دہشتگرد مارا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے شہر لدھا میں آپریشن کیا گیا جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد پیر عرف اسد مارا گیا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی، سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی 2 خطرناک دہشتگرد گرفتار کرلیے
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد پیر عرف اسد 2006ء سے ٹی ٹی پی کا سرگرم رکن تھا اور اس نے ٹی ٹی پی بیت اللہ محسودگروپ میں شمولیت اختیار کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پیر عرف اسد حکیم اللہ محسود کی موت کے بعد شہریار محسود گروپ میں شامل ہو گیا، دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی سرگرمیوں میں ملوث رہا۔







