اہم ترین خبریںپاکستان

آسمان خطابت کا ایک اورچمکتا ہوا آفتاب ہمیشہ ہمیشہ کیلئے غروب ہوگیا

مرحوم کی نماز جنازہ کل 11 اپریل بروز اتواران کے آبائی علاقے بھکر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی ان کے آبائی علاقےمیں ہی عمل میں لائی جائےگی۔

شیعیت نیوز: آسمان خطابت کا ایک اور آفتاب ،سلطان الذاکرین سید خدا بخش شاہ قیصر بخاری داعی اجل کو لبیک کہہ گئے ۔عزائے امام حسینؑ کی تبلیغ وترویج کا اور ایک روشن باب ہمیشہ کیلئے بند ہوگیا، مرحوم کا تعلق ضلع بھکر جنوبی پنجاب سے تھا۔

تفصیلات کے مطابق منبر حسینی ؑ کی رونق اور لاکھوں عزاداران حسینی ؑ کے دلوں کی دھڑکن سلطان الذاکرین سید خدا بخش شاہ قیصر بخاری آف بھکر دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ جبری گمشدگان کے اہل خانہ کے دھرنے کا نواں روز، پوری قوم کیلئے اہم اعلان سامنے آگیا

مرحوم کچھ عرصے شسے شدید بیمار تھے ، ان کے انتقال پر ملک بھرسے علمائے کرام ، ذاکرین عظام اور بانیان مجالس نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور عزائے امام حسین ؑ کی ترویج واشاعت میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاہے ۔

مرحوم کی نماز جنازہ کل 11 اپریل بروز اتواران کے آبائی علاقے بھکر میں ادا کی جائے گی جبکہ تدفین بھی ان کے آبائی علاقےمیں ہی عمل میں لائی جائےگی۔

واضح رہے کہ ابھی گذشتہ ہفتے ہی پنجاب سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ ذاکر اہل بیت ، استاد الذاکرین سید ریاض حسین شاہ آف رتووال بھی خالق حقیقی سے جا ملے تھے ۔ ان دونوں ذاکرین کی رحلت ملت تشیع کے لئے بہت بڑا نقصان ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button