ضلعی مفتی کے شیعہ مکتب فکر کیخلاف فتوے، ایس ایس پی کی پشت پناہی، ملت جعفریہ سراپا احتجاج

10 اپریل, 2021 14:08

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور اور امامیہ تنظیمات کے زیر اہتمام امام بارگاہ بیت ا لحزن سے چوک شہیداں تک ایس ایس پی ضلع میرپور،ضلع مفتی محکمہ امور دینیہ کی طرف سے فرقہ پرست عناصر کی سر پرستی کے خلاف اور شیعہ مسنگ پرسن ایکشن کمیٹی کے دھرنے کی حمایت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی چوک شہیداں پہنچ کے احتجاجی جلسہ کی صورت اختیار کر گئی جس سے مولانا سید حسن کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع میرپور ، سید محمود بخاری نا ئب صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان ،بزرگ سماجی شخصیت ڈاکٹر سید عابد کاظمی اور سید عباس بخاری کے علاوہ دیگر مقررین نے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کسی بھی معاشرے میں عام شہریوں کو اس طرح بے جرم و خطا جبری گمشدہ کرنا قانون اور انسانیت کے خلاف ہے، علامہ اعجاز بہشتی

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا حسن کاظمی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم میرپور نے کہا کہ ایس ایس پی ضلع میرپور اور ضلعی مفتی میرپور ہمارے ٹیکس سے تنخواہ لیتے ہیں انہیں فرقہ پرستوں کی سر پرستی کے بجائے ہمیں بھی فریق مخالف کے ساتھ بٹھا کے مذ اکرات اور افہام و تفہیم سے مسلہ حل کر نا چاہیے تھا لیکن بد قسمتی سے ضلعی مفتی نے ہمارے خلاف فتویٰ دیا اور ایس ایس پی میرپور نے فرقہ پرستوں کی سر پرستی شروع کر دی ۔مولانا حسن کاظمی نے مزید کہا کہ ہم اس ریاست کے پر امن شہری ہیں ہم نے کبھی قانون ھاتھ میں لینے کی کوشش نہیں کی لیکن ہماری امن کی آرزو کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جبری لاپتہ آئی ایس او کے سابق مرکزی نائب صدرعلی کاظمی 2روز بعد بازیاب ہوگئے

انہوں نے کہا کہ ہم حسین ابن علی ع کے پیرو ہیں جنہوں نے ہمیں درس حریت دیا ہے اور امام علی ع نے” ہمیں حکم دیا ہے کہ ظالم کے دشمن اور مظلوم کے حامی بنو” واجد علی شاہ بھی مظلوم اور اسیر ہے اسی طرح پاکستان کے اور وہ لا پتہ ،بے گناہ عزادار بھی مظلوم ہیں جنہیں بلا وجہ نا معلوم عقوبت خانوں میں رکھا گیا ہے۔

12:53 صبح اپریل 23, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔