مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں تین ماہ میں 18 فلسطینی شہید

شیعیت نیوز: اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں رواں سال 2021ء کے پہلے تین ماہ میں کم سے کم 18 فلسطینی شہید کردیے گئے۔ پانچ فلسطینی مارچ میں شہید کیے گئے۔

القدس اسٹڈی سینٹرکی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2021ء کے دوران قابض اسرائیلی فوج نے 18 فلسطینیوں کو شہید کیا۔ ان میں دو اسیران اور ایک معذور شہری شامل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مارچ 2021ء میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں تین ماہی گیروں سمیت 5 فلسطینیوں کو شہید کیا۔مارچ میں 45 سالہ عاطف یوسف حنایشہ کو نابلس میں بیت دجن کے مقام پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔

عاطف حنایشہ یہودی آباد کاری کے خلاف نکالی گئی ایک ریلی میں شریک تھے جہاں انہیں گولی ماری گئی۔

یہ بھی پڑھیں : لاپتہ شیعہ عزاداروں کےاہل خانہ کے دھرنےکو ایک ہفتہ مکمل،بےحس حکمران اور ادارے ٹس سے مس نہ ہوئے

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران مزید 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عراق بورین کے مقامپر چھاپہ مار کارروائی کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو گرفتار کرلیا، ان کی شناخت عمرو جبران قادوسم اسامہ محمد قعدان اور احمد شفیق قادوس کے ناموں سے کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے تلاشی کے دوران ان کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کی اور گھروں میں موجود بچوں اور خواتین کو زدو کوب کیا۔

ادھر اسرائیلی فوج نےغرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر چھاپہ مار کارروائی کےدوران 63 سالہ حماس رہنما الشیخ رزق الرجوب کو حراست میں لے لیا۔

قبل ازیں اسرائیلی فوج نے 19 سالہ محمد غسان منصور اور 19 سالہ احمد ایاد السعدی کو صباح الخیر کے مقام سے حراست میں لیا۔

بیت لحم میں تلاشی کے دوران 42 سالہ رائد ابراہیم عبیات کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button