اہم ترین خبریںپاکستان

آئین پاکستان اور آزاد عدلیہ کی موجودگی میں کسی بھی شہری کی جبری گمشدگی بلاجواز اور غیر قانونی اقدام ہے، علامہ باقرنقوی

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کو بازیاب نہ کیا گیا تو ملک بھر میں پرامن احتجاجی دھرنے دیں گے، اس موقع پر اسحاق کاظمی، جعفر حسین سرائی، ملک شفقت علی ملانہ، محمد کاظم رضا، اعجاز حسین گرمانی، شہباز علی، ملک اعجاز محمود ایڈووکیٹ، عمر خان مشوری ایڈووکیٹ سمیت درجنوں افراد بھی شریک تھے، بعدازاں مسنگ پرسن اسیران کی رہائی اور ان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گی۔

شیعیت نیوز: جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کوٹ ادو کے زیراہتمام ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی اور کراچی میں گزشتہ سات روز مزار قائد پر دھرنے میں بیٹھے مسنگ پرسنز کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے لیے کوٹ ادو کے علماء اور بچے بھی میدان میں آگئے۔

کوٹ ادو پریس کلب میں احتجاجی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء اور عمائدین کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے لاپتہ کیے جانے والے شیعہ نوجوانوں کو فوری بازیاب کرایا جائے، اس موقع پر پریس کلب میں چھوٹے معصوم بچے بھی موجود تھے جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اُٹھا رکھے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید آیت اللہ باقر الصدر عظیم مفکر، باصلاحیت و ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے، علامہ ساجد نقوی

پریس کانفرنس کرتے ہوئے ممبر امن کمیٹی تحصیل کوٹ ادو مولانا محمد باقر نقوی، چیئرمین عزاداری کونسل تحصیل کوٹ ادو سید سجاد حسین کاظمی اور صوبائی سیکرٹری تعلیم ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب طاہر خورشید نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات کی تاریکی میں چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا جا رہا ہے اور اب تک ملک بھر سے 136 افراد کو اٹھالیا گیا ہے، حکومت اس حوالے سے انہیں کوئی معلومات بھی نہیں دے رہی۔

پریس کانفرنس میں مقررین نے کہا کہ اگر ان افراد پر کوئی مقدمات ہیں تو انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، اگر وہ کسی واقعہ میں ملوث پائے گئے تو شیعہ کمیونٹی ان کا کوئی ساتھ نہیں دے گی، اس حوالے سے انہیں اور ان کے ورثا کو معلومات بھی فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ بغیر معلومات ان کو حراست میں رکھنا کوئی جواز نہیں بنتا، آئین پاکستان موجود ہے، عدلیہ آزاد ہے، انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، ان نہتے افراد کو کئی کئی سالوں تک غائب رکھنا ملکی آئین کے ساتھ غداری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیپلز پارٹی نے ایم ڈبلیوایم سے NA-249 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کی اپیل کردی

انہوں نے کہا کہ مسنگ پرسن کو بازیاب نہ کیا گیا تو ملک بھر میں پرامن احتجاجی دھرنے دیں گے، اس موقع پر اسحاق کاظمی، جعفر حسین سرائی، ملک شفقت علی ملانہ، محمد کاظم رضا، اعجاز حسین گرمانی، شہباز علی، ملک اعجاز محمود ایڈووکیٹ، عمر خان مشوری ایڈووکیٹ سمیت درجنوں افراد بھی شریک تھے، بعدازاں مسنگ پرسن اسیران کی رہائی اور ان کی سلامتی کیلئے دعا بھی کی گی۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button