سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او علی کاظمی بھی ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس او کے سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ سردار تنویر حیدر بلوچ کو بھی سرگودھا کے علاقے سے گذشہ ہفتے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ۔

شیعیت نیوز: قانون نافذ کرنے والوں اداروں میں چھپی متعصب کالی بھیڑیں بے لگام ،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان(ISO) کے سابق مرکزی نائب صدر سید علی کاظمی کو بھی دن دہاڑے جبری طور پر لاپتہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق قانون شکن اداروں کےشیعہ دشمن اہلکاروں نے پنجاب کے ضلع خوشاب کے رہائشی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی نائب صدر علی مہدی کاظمی کو ان کے گھر سے اٹھا کر جبری طور پر گمشدہ کردیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاج کے ثمرات، کوئٹہ سے لاپتہ عزادارجعفرعلی بازیاب
ذرائع کےمطابق علی کاظمی ضلع خوشاب جوہر آباد میں رہائش پزیر تھے اور انہیں ان کے گھر سے باہر سے ہی دن دہاڑے نامعلوم مسلح سادہ لباس اہلکاروں نے گاڑی میں ڈالا اور ہمراہ لے گئے ان کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس او کے سابق مرکزی چیف اسکاؤٹ سردار تنویر حیدر بلوچ کو بھی سرگودھا کے علاقے سے گذشہ ہفتے جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں: صدام ملعون کے ہاتھوں بطل حریت و ممتاز ماہر اقتصادیات آیت اللہ سید محمد باقر الصدر ؒ وہمشیرہ کی شہادت کو 41 برس بیت گئے
ایک جانب خانوادہ اسیران ملت جعفریہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے پلیٹ فارم سے جبری لاپتہ شیعہ عزاداروں کی باحفاظت بازیابی کیلئے مزار قائد کراچی کے باہر ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنے دیئے بیٹھے ہیں جبکہ ملک بھر میں بھی احتجاجی تحریک جاری ہے ۔
دوسری جانب ریاستی اداروں کی خلاف قانون و آئین شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیو ں کا سلسلہ بھی رکنے کا نام نہیں لے رہا ہے، شیعہ جبری گمشدہ عزاداروں کے اہل خانہ جس ذہنی اذیت اور کرب سے گذر رہے ہیں اس کا اندازہ نہ ہی وزیر اعظم عمران خان کو ہورہا ہے نہ ہی آرمی چیف اور نہ ہی ان اغواء کار اداروں کو ۔