اہم ترین خبریںپاکستان

کراچی میں جاری شیعہ مسنگ پرسنز کے احتجاج کے ثمرات، کوئٹہ سے لاپتہ عزادارجعفرعلی بازیاب

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی احتجاجی تحریک کی حمایت میں ملک کی تمام شیعہ تنظیمات بھی میدان میں اتر آئی ہیں، گذشتہ ایک ہفتے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آخری لاپتہ عزادار تک کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور علامتی دھرنوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہیں۔

شیعیت نیوز: کراچی میں مزار قائد کے سامنے گذشتہ ایک ہفتے سے جاری خانوادہ اسیران ملت جعفریہ کے احتجاجی دھرنے کے ثمرات ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ کوئٹہ سے جبری طور پر گمشدہ شیعہ عزادارجعفرعلی بازیاب ہوکر باحفاظت اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے سابق سیکریٹری جنرل جعفرعلی جنہیں 19روز قبل لکپاس چیک پوسٹ سے سادہ لباس اہلکاروں نے گاڑی سے اتارکراغواء کرلیا تھا وہ کل رات بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: صدام ملعون کے ہاتھوں بطل حریت و ممتاز ماہر اقتصادیات آیت اللہ سید محمد باقر الصدر ؒ وہمشیرہ کی شہادت کو 41 برس بیت گئے

جعفرعلی کو 20مارچ 2021 کو اس وقت جبری طور پر لاپتہ کیا گیا تھا جب وہ بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی رہنما رشید علی طوری کے ہمراہ کراچی کی جانب سفر کررہے تھے ، واضح رہے کہ جعفرعلی کے ہمراہ اغواء ہونے رشید علی طوری تاحال لاپتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق جعفرعلی کی باحفاظت واپسی پر اہل خانہ نے مسرت کا اظہار کیاہے ۔ گھر والوں نے شکرانہ ادا کیاہے ، واضح رہے کہ ملک بھر سے لاپتہ شیعہ عزاداروں کی بازیابی کے لئے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے مزار قائد کراچی پر گذشتہ ایک ہفتے سے احتجاجی دھرنا جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کےمطالبات کو فوری طور پر منظور اور گمشدہ افراد کو بازیاب کرایا جائے، علامہ عبد الخالق اسدی

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی احتجاجی تحریک کی حمایت میں ملک کی تمام شیعہ تنظیمات بھی میدان میں اتر آئی ہیں، گذشتہ ایک ہفتے سے ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آخری لاپتہ عزادار تک کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہروں، ریلیوں اور علامتی دھرنوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہیں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button