اہم ترین خبریںیمن

یمن کی مسلح افواج کا سعودی عرب کے ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ

شیعیت نیوز: یمنی فورسز نے سعودی عرب کے ظالمانہ ہوائی حملوں کے جواب میں ملک خالد ايئر پورٹ پر ڈرون سے حملہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی سریع کے بیان کے مطابق یمن کے دو ڈرونز نے سعودی عرب کے اندر گھس کر خمیس مشیط میں واقع ملک خالد ايئر پورٹ کو نشانہ بنایا ہے۔

یحی سریع نے ایک بیان میں کہا کہ قاصف کے ٹو قسم کے دو ڈرونز نے ملک خالد ايئر پورٹ پر اپنے اہداف کو بڑی مہارت کے ساتھ نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بحر احمر میں ایرانی بحری جہاز پر سمندری بارودی سرنگوں کے ذریعے حملہ

یحی سریع نے خالد ايئر پورٹ پر حملے کو جوابی کاررائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں اور وطن عزیز کا محاصرہ جاری رکھے جانے کے خلاف ردعمل کے طور پر کیا گیا۔

یمنی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی یمن پر بربریت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یمنی فورسز نے جوابی کارروائی میں سعودی عرب کے اقتصادی اور فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا عزم کررکھا ہے۔

عرب ذرائع کے مطابق سعودی عرب نے گذشتہ 6 برس سے یمن پر جنگ مسلط کررکھی ہے لیکن اس ظآلمانہ جنگ میں وہ اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : جبری لاپتہ عزاداروں کی حمایت جرم بن گئی، علامہ امین شہیدی کا بیٹا اغواء

واضح رہے کہ سعودی اماراتی اتحاد کی جانب سے یمنی عوام کے خلاف امریکہ کی نگرانی میں شروع کی جانے والی جنگ اپنے ساتویں سال میں داخل ہوگئی ہے۔

سعودی اتحاد کی جارحیت اور وحشیانہ حملوں کے باعث اب تک سولہ ہزار سے زیادہ یمنی شہید ، دسیوں ہزار زخمی ہوچکے ہیں ۔

اقوام متحدہ کے مبصرین کے مطابق محاصرے اور یک طرفہ مسلط کردہ جنگ کی بنا پر یمن کو دنیا کے ایک عظیم ترین انسانی الميے کا سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button