اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں پاکستان اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں

شیعیت نیوز: پاکستان اور ایران کی بحریہ کے جوانوں نے خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں مشترکہ بحری مشقیں انجام دی ہیں۔

مشترکہ فوجی مشقوں کے ترجمان کیپٹن رضا شیبانی نے بتایا ہے کہ ان مشقوں کا مقصد عسکری توانائیوں میں اضافہ اور دونوں ملکوں کی بحری افواج کے درمیان فوجی معلومات اور تجربات کا تبادلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی مشترکہ بحری مشقیں خطے میں پائیدار امن اور سلامتی کے قیام کی غرض سے دونوں ملکوں کے درمیان مستقل اور تعمیری تعاون اور ہم آہنگی کی علامت ہیں۔

کیپٹن شیبانی کا کہنا تھا کہ مشترکہ فوجی مشقوں کے دوران خلیج فارس اور بحیرہ عمان میں فضائی اور سمندری ٹرانسپورٹیشن اور پیسکس آپریشن انجام دیا گیا جس میں ایران اور پاکستان کی بحریہ کے جوان شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک دشمن عناصرکروڑوں شیعہ سنی عوام کے دلوں کی دھڑکن ظفر عباس(JDC) کے خلاف سرگرم

انہوں نے مزید کہا کہ مشترکہ بحری مشقوں میں ایران کی جانب سے تباہ کن بحری جہاز البرز، میزائل بردار بحری جہاز، ہیلی کاپٹروں کے علاوہ پاکستان کی بحری بیڑے میں شامل، عسکری اور لاجیسٹک بحری جہازوں نے شرکت کی۔

مشترکہ بحری مشقوں کے ترجمان نے اس اسٹریٹیجک بحری علاقے کی طاقتور بحری افواج کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے ممالک کے ذریعے علاقائی سیکورٹی میں اضافے سے، عالمی تجارت کی رونقوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

قابل ذکر ہے کہ ایران اور پاکستان کی بحریہ کے افسروں اور جوانوں نے باہمی تجربات کے تبادلے کی غرض سے، بندر عباس میں تعینات، ایک دوسرے کے بحری بیڑوں کا معائنہ بھی کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : ایران چین شراکت داری امریکہ کیلئے چیلنج اور پاک ایران تعلقات کیلئے خوشی کا باعث ہے، سینیٹر مشاہد حسین

دوسری جانب پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ایڈمرل خان محمود آصف نے بندر عباس میں ایرانی بحریہ کے ریجنل کمانڈر ریئر ایڈمرل جعفر تذکر سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر ایڈمرل خان محمود آصف نے اس موقع پر کہا کہ ان کے اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان تجربات کے تبادلے کے ساتھ ساتھ باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کا موقع بھی فراہم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی بحریہ ایرانی بحریہ کے ساتھ عسکری تعاون کو مضبوط بنانا چاہتی ہے اور ہم مشترکہ فوجی مشقوں کے بارے میں تبادلہ خیال کی غرض سے بندر عباس پر لنگر انداز ہوئے ہیں۔

پاکستانی بحریہ کا ایک فلیٹ مشترکہ فوجی مشقوں میں حصہ لینے کی غرض سے، ہفتے کے روز ایران کے شہر بندر عباس میں واقع ایرانی بحریہ کے امامت ریجن میں لنگر انداز ہوا تھا۔

اس موقع پر ایرانی بحریہ کے فرسٹ زون کے کمانڈر جعفرتذکر اور دیگر افسران نے پاکستانی بحریہ کے فلیٹ کمانڈر خان محمود آصف اور پاکستانی بحریہ کے جوانوں کا استقبال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button