ایران

امریکہ بس یہ ایک قدم اٹھا لے ، ایٹمی معاہدے کا بحران ختم، ایران کی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام امریکی پابندیوں کا یقینی اور عملی خاتمہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کا واحد راستہ ہے۔

پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران نامہ نگاروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادے نے کہا کہ منگل کو ویانا میں ہونے والے اجلاس اور مشترکہ کمیشن کے پچھلے اجلاسوں کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل میں منعقدہ اجلاس اور جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے دیگر اجلاسوں میں کوئی فرق نہیں ہے، یہ ایران اور 1+4 گروہ کے درمیان پچھلے کی طرح جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے متواتر اور موسمی اجلاسوں کے سلسلے میں ہے۔

ان کا اشارہ امریکی ذرائع ابلاغ کی ان رپورٹوں کی جانب تھا جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ منگل کے روز ویانا میں ایٹمی معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس میں امریکہ بھی شرکت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں : قاہرہ اور ابوظہبی کے درمیان مزید کشیدگی

انہوں نے کہا کہ ویانا میں منعقدہ مشترکہ جوہری معاہدے کے مشترکہ کمیشن کے اجلاس کا ایجنڈا، ایران کیخلاف امریکی ظالمانہ پابندیوں کی منسوخی و نیز فریقین کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل درآمد کا جائزہ ہے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کا خاتمہ اور دیگر فریقوں کی جانب سے معاہدے پر عملدرآمد، اجلاس کا اصلی ایجنڈا ہے۔

سعید خطیب زادے نے ایٹمی معاہدے کے باقی ماندہ فریقوں پر زور دیا کہ وہ ایران سے کیے گئے وعدوں پر عمل کریں۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ایٹمی معاہدے کی بحالی کا راستہ پوری طرح واضح ہے اور وہ یہ ہے کہ تمام امریکی پابندیاں یکسر ختم کی جائیں اور اس بات کا اطمینان حاصل کیا جائے کہ پابندیاں حقیقی معنوں میں ختم ہوگئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک قدم کی بات ہے اور وہ قدم، تمام امریکی پابندیوں کا خاتمہ ہے۔

اس کے مقابلے میں ایران بھی ایٹمی معاہدے سے امریکہ کے نکلنے سے پہلے والی صورتحال پر واپسی کے لیے آمادہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button