اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس میں مشتعل فلسطینیوں نے اسرائیلی فوجی چوکی نذرآتش کردی

شیعیت نیوز: مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی مظالم سے تنگ آئے مشتعل فلسطینیوں کے ایک گروپ نے شعفاط کیمپ کے قریب اسرائیلی فوج کی ایک چوکی پر پٹرول بم پھینک کر اسے نذر آتش کردیا۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں‌ کے درمیان شعفاط کیمپ کے قریب جھڑپیں ہوئیں۔

قابض فوج نے فلسطینیوں پر دھاتی گولیاں چلانے کے ساتھ آنسوگیس کی شیلنگ کی اور براہ راست آتشیں گولیاں چلائیں جبکہ مشتعل فلسطینیوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے۔ پٹرول بم حملے میں اسرائیلی فوج کا ایک کنٹرول ٹاور نذرآتش ہوگیا۔

خیال رہے کہ بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ قابض فوج اور مشتعل فلسطینیوں کے درمیان مسلسل جھڑپوں کا مرکز رہتا ہے۔ قابض فوج اس علاقے میں روزانہ کی بنیاد پر تلاشی کی کارروائیوں کی آڑ میں بڑے پیمانے پر لوٹ ماراور توڑپھوڑ کرتی ہے جس کے خلاف فلسطینی مظاہرے کرتے ہوئے سڑکوں‌پر نکل آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بانی پاکستان کا مزار شیعہ مسنگ پرسنز کے ورثاء کی آہوں اور سسکیوں سے گونج اٹھا

دوسری جانب فلسطینی وزیر صحت می کیلہ نے بتایا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا سے مزید 25 مریض دم توڑ گئےجب کہ 2806 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ اس دوران 1589 مریض صحت یاب قرار دیے گئے۔

وزیر صحت نے روزانہ کی  پریس بریفنگ میں بتایا کہ فلسطین میں کورونا کی وبا میں تیزی سامنے آئی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 25 مریض دم توڑ گئے۔ مرنے والوں میں 23 کا تعلق غرب اردن کے اور دو کا غزہ کی پٹی سے ہے۔

غرب اردن میں 1178 اورغزہ میں 1628 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔ فلسطینی علاقوں میں کورونا سے ہونے والی اموات ایک اعشاریہ ایک فی صد، فعال کیسز کا تناسب 9 اعشاریہ 6 فی صد اور صحت یاب ہونے کا تناسب 89 اعشاریہ 3 فی صد ہے۔

درایں اثنا فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے کورونا کی تیسری لہر کے آنے کے بعد تین اپریل سے 30 دن کے لیے ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button