دنیا

امریکہ کو ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے، چينی وزارت خارجہ

شیعیت نیوز: چينی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ امریکہ کو اگر عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بننا ہے تو اسے پہلے ایران کے خلاف تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے۔

چينی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ ایران پر عائد تمام غیر قانونی پابندیوں کو ختم کر کے امریکہ پھر سے عالمی جوہری معاہدے کا حصہ بن جائے تو خیرمقدم کریں گے۔

ذرائع کے مطابق چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان ہوا چون اینگ نے کہا ہے کہ امریکہ نےعالمی جوہری معاہدے سے یک طرفہ طور پر دستبردار اور ایران پر پابندیاں عائد کرکے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ کیا ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے امریکہ کی عالمی جوہری معاہدے میں واپسی سے متعلق ایرانی حکام اور وائٹ ہاؤس انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امریکہ ایران پر عائد پابندیاں ختم کرے۔

ذرائع کے مطابق ایران اور چین کے درمیان حالیہ 25 سالہ معاہدے سے امریکہ کی ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں ناکام ہوجائيں گی اور امریکہ اس حقیقت سے اچھی طرح واقف ہے اسی لئے امریکی صدر جو بائیڈن نے ایران اور چین کے درمیان معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ چلاس، بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ کر اتارکر شہید کیئےجانےوالوں کی آج 9ویں برسی منائی جارہی ہے

دوسری جانب عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی ماہر کمیٹی کے مطابق چین کی دوا ساز کمپنی سینوفارم اور سینووک کی کورونا ویکسین ڈبلیو ایچ او کے طے شدہ معیار کے مطابق کار گر پائی گئی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے اسٹریٹجک ایڈوائزری گروپ کے سربراہ ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا ہے کہ دونوں ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کے ڈیٹا سے پتہ چلتا ہے کہ یہ طے شدہ معیار کے مطابق کار گر ہیں ۔

ایلیجینڈرو کرویوٹو نے کہا کہ دونوں ویکسینوں کے بزرگ افراد پر کی گئی آزمائش کا ڈیٹا ابھی دستیاب نہیں ہو پایا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین کے محفوظ اور کار گر ہونے سے متعلق مزید مطالعے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی اور برطانوی ویکسین کی شکایات سامنے آئی تھیں اور اسی وجہ سے یورپ کے چار ملکوں میں برطانوی ویکسین کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی تھی۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button