موت العالِم ، موت العالَم۔۔۔آہ شیخ نوروزعلی نجفی اعلی اللہ مقامہ دالبقاءکی جانب کوچ کرگئے

03 اپریل, 2021 13:30

شیعیت نیوز: عربی ادبیات کے ماہر اور پاکستان بھر میں حسن انتظام میں شہرت رکھنے والے مایہ ناز عالم دین، استاد العلماء،عالم باعمل علامہ شیخ نوروزعلی نجفی اعلی اللہ مقامہ طویل علالت کے بعد آج صبح کو اس دارفانی سے دار ابدی کی طرف کوچ کرگئے ۔

علامہ شیخ نوروزعلی نجفی کا تعلق نلت نگر گلگت بلتستان سے تھا۔نجف اشرف سے تعلیم مکمل کرنے کے بعد انہوں نے کراچی میں مستقل سکونت اختیار کرلی تھی اور مدرسہ جعفریہ کراچی کی ذمیداریاں سنبھالی تھیں اور عرصۂ دراز تک مدرسۂ جعفریہ کراچی کے سرپرست،پرنسپل اور بہترین استاد کی حیثیت سے بے نظیر و بے حساب خدمات انجام دیں۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ چلاس، بسوں سے شناختی کارڈ دیکھ کر اتارکر شہید کیئےجانےوالوں کی آج 9ویں برسی منائی جارہی ہے

مرحوم نے حضرت آیت اللہ العظمی سید محسن الحکیم طباطبائی، آیت اللہ العظمی سید ابوالقاسم خوئی رحمۃاللہ علیہ، حضرت آیۃ اللہ العظمی سید محمد باقر الصدر قدس سرہ، استاد العلماء حضرت آیۃ اللہ مدرس افغانی کے علاوہ اس دور کی عظیم علمی شخصیات کے سامنے زانو تلمذ تہہ کرنے کاشرف حاصل کیا ۔

واضح رہے کہ مرحوم کو عربی ادبیات پر کمال کا عبور حاصل تھا اور پاکستان بھر کے مدارس میں شیخ نوروز علی نجفی اس حوالے سے بہت ہی مشہور تھے ۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پاکستان کی اولادوں کا اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئےقائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے مزارکے سامنے دھرنا دوسرے روز بھی جاری

اس وقت پاکستان کے اکثر مدارس میں مرحوم کے شاگرد من حیث الاستاد فرائض انجام دے رہے ہیں ۔ مرحوم شیخ نوروزعلی نجفی کا انتقال پرملال پاکستانی دینی حلقے کے لئے ایک عظیم سانحے سے کم نہیں۔

ادارہ شیعیت نیوز نیٹ ورک دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر جزیل عطاکرے۔

5:12 صبح مئی 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔