اہم ترین خبریںعراق

عراق کے دارالحکومت بغداد میں داعش کا سرگرم دہشت گرد سرغنہ گرفتار

شیعیت نیوز: عراق کی مسلح افواج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس ملک میں دہشت گرد گروہ داعش کے ایک سرگرم دہشت گرد سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

آئی آر آئی بی کی رپورٹ کے مطابق عراق کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی الرسول نے کہا ہے کہ عراق کی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر دارالحکومت بغداد میں کارروائی کرتے ہوئے داعش کے سرگرم دہشت گرد سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے۔۔

عراق میں داعشی دہشت گردوں نے ایک بار پھر سراٹھانے کی کوشش کی ہے اور وہ منظم ہو رہے ہیں جبکہ ان دہشت گرد عناصر کے خلاف عراقی سیکورٹی فورسز بھی مختلف علاقوں میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ عراق میں دو ہزار سترہ میں داعش دہشت گرد گروہ کی شکست کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اس ملک کے بعض علاقوں میں داعش سے وابستہ کچھ دہشت گرد عناصر روپوش ہیں جو موقع ملنے پر دہشت گردانہ حملے کر کے عراقی عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش کرتے ہیں تاہم عراقی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے داعش دہشت گرد گروہ کے ان باقی بچے عنصر کا صفایا کرنے کے لئے بھی کارروائی شروع کر رکھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : عراق ،شام اور اردن کے لیے امریکی اور اسرائیلی نئے خصوصی منصوبےکا انکشاف

دوسری جانب نیوز میڈیا نے عراقی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی پابندیوں سے عراقی استثنیٰ کو چار ماہ کے لئے مزید بڑھایا دیا گیا ہے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ نے ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کے لئے عراق کو گرین سگنل دیا ہے۔ یہ بقایا جات ایران سے بجلی کی درآمد سے متعلق ہیں جبکہ برسوں کی جنگ، تنازعات اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی نے عراق کو اپنے 40 ملین آبادی کیلئے ایک تہائی گیس اور بجلی کی فراہمی کیلئے ایران سے درآمد پر مجبور کردیا ہے۔

ایک سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکہ میں بائیڈن انتظامیہ نے عراق پر پابندی سے چھوٹ میں مزید چار ماہ کی توسیع کردی ہے۔

امریکی حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ نے عراق کو ایران کو اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے 120 دن کی چھوٹ دی ہے۔

واضح رہے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ بائیڈن حکومت ایسے سگنل بھیج رہی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کا ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جوہری معاہدے سے جڑے ممالک ایران اور امریکہ کی بیک وقت اس معاہدے میں واپسی پر کام کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button