سعودی وزیر اطلاعات کا یمنیوں کی میزائل طاقت کا اعتراف

01 اپریل, 2021 14:45

شیعیت نیوز: سعودی وزیر اطلاعات نے اعتراف کیا ہے کہ یمن پر سعودی حملے سے لے کر اب تک سعودی عرب پر 359 بیلسٹک میزائل داغے گئے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر اطلاعات ماجد القصبی نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے کہ سعودی عرب پر 359 بیلسٹک میزائل داغے گئے کہا کہ 589 بار ڈرون طیاروں نے سعودی عرب کو نشانہ بنایا ہے۔

یمنی عوام کے خلاف اپنے ملک کی چھ سالہ جارحیت کا ذکر کیے بغیر ، ماجد القصبی نے دعوی کیا کہ حوثی حملوں سے سعودی اقدام سمیت امن کی کوششوں کی مخالفت ظاہر ہوتی ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے اس سے قبل اپنے ملک کے پاس موجود پیشرفتہ ہتھیاروں کا حوالہ دیتے ہوئے سعودی اتحاد کو خبردار کیا تھا کہ اگر اس نے جنگ اور محاصرہ ختم نہ کیا تو اس پر ایسی کاری ضربیں لگائیں گے جس کا تصور بھی محال ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں کتائب المقاومۃ الوطنیہ کی کارروائی،صیہونی فوجی پیچھے ہٹنے پر مجبور

بریگیڈیئر جنرل یحی السریع نے کہا کہ جارحیت کے ساتویں برس دشمن کو ہمارے جدید ترین میزائلوں کا سامنا کرنا پڑے گا اور ان میزائلوں کی رونمائی عنقریب کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورے جزیرہ نمائے عرب میں یمن، میزائلوں کی کوالٹی اور رینج کے لحاظ سے پہلے نمبرپر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ سعودی اتحاد کی جانب سے یمن کے محاصرے اورجارحیت کے تسلسل کے جواب میں سعودی عرب کے اندرمیں یمنی فورسز کے ذریعہ میزائل اور ڈرون حملے کیے جاتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی حکومت چھ سال سے زیادہ عرصے سے یمن پر حملہ کررہی ہے جس میں اس کے ساتھ متعدد دیگر عرب ریاستیں بھی شامل ہیں۔

اس جارحیت کے دوران ، ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے جبکہ اس ملک کے بنیادی ڈھانچہ کو بہت زیادہ نقصان پہنچا جس کے باعث یہاں کی عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے،بچے تعلیم سے محروم ہیں ، طبی مراکز یا تو تباہ ہوچکے ہیں اور جو بچ گئے ہیں ان میں دواؤں کی شدید کمی ہے۔

بچوں کی عالمی تنظیم یونیسف متعدد بار کہہ چکی ہے کہ پوری دنیا میں اگر بچوں کے رہنے کی کوئی بدترین جگہ ہے تو وہ یمن ہیں، تاہم اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری خاموش تماشائی بنی دیکھ رہی ہے۔

3:31 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top