عراق

عراق میں امریکی فوج کے تین لاجسٹک کاروان پر حملہ

شیعیت نیوز: عراقی ذرائع نے منگل کی شب، دہشت گرد امریکی فوج سینٹ کام کے ایک اور لاجسٹک کاروان کو نشانہ بنائے جانے کی خبر دی ہے۔

عراقی نیوز چینل صابرین کے مطابق دہشت گرد امریکی فوج کا ایک لاجسٹک کاروان ، شمالی شہر صلاح الدین علاقے الدجیل سے گزرتے ہوئے حملے کا نشانہ بنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل سعود حکومت نے مکہ اور جدہ کے درجنوں علماء کو عہدوں سے ہٹادیا

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس حملے میں لاجسٹک کاروان میں شامل دو گاڑیاں تباہ ہوگئیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ نے منگل کی دو پہر بھی، صوبہ بابل اور ذیقار میں، امریکی دہشت گرد فوج کے دو لاجسٹک کاروانوں کو نشانہ بنائے جانے کی خبریں جاری کی تھیں۔

عراق میں امریکی دہشت گرد فوج کے اڈوں اور کاروانوں کو پچھلے چند ماہ سے مسلسل حملوں کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

عراقی عوام اور اس ملک کے سیاسی دھڑے امریکی دہشت گرد فوج کے انخلا کا مطالبہ کر رہے ہیں، جبکہ عراقی پارلیمنٹ بھی اس سلسلے میں ایک بل پاس کرچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : لبنان کے کفرشوبا پہاڑی علاقہ میں اسرائیلی جاسوس ڈرون برآمد

دوسری جانب امریکی فوجی ، عراق کی اربیل فوجی چھاؤنی سے باہر نکل گئے ہیں۔

مہر نیوز ایجنسی نے عراقی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ امریکی فوجی ، اربیل کی فوجی چھاؤنی سے نکل کرفورٹ بلیس ٹیکساس فوجی چھاؤنی میں منتقل ہو گئے ہیں۔

عراقی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کے اقدامات کے باوجود ابھی تک یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ امریکی فوجیوں کا یہ اقدام ، انخلاء ہے یا صرف نقل مکانی ہے۔

گذشتہ مہینوں کے دوران عراق میں امریکی فوجی کارروانوں کے راستے میں کئی دھماکے ہوئے ہیں۔

عراق میں گذشتہ روز بھی امریکی فوج کے کئی لاجسٹک کاروانوں کو نشانہ بنایا گیا تھا۔امریکی اتحاد نے ان حملوں سے بچنے کے لئے عراق میں مزید فوجی ساز و سامان ارسال کئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button