اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے

شیعیت نیوز: وزیرِ اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کے لئے تاریخی ڈویلپمنٹ پیکیج کی منظوری دے دی، وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا ، اجلاس میں وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں رمضان المبارک میں احتجاج اور دھرنوں کی جانب نا دھکیلا جائےبلکہ تمام اسیروں کوبازیاب کیاجائے، علامہ عقیل موسیٰ

اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری کرلی گئی، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا موثر حل اور نوجوانوں کو نوکریوں کے بے شمار مواقع میسر آئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: تمام مسلمانوں کو مل کر ظلم و جور کے خاتمے اور امام مہدی ؑ کے ظہور اور قیام کیلئے میدان ہموار کرنے کی کوششیں کرنی چاہئیں، علامہ ساجد نقوی

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤےکار لانے کی ضرورت ہے۔وزیرِ اعظم نےوزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button