اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

مملکت خدادادپاکستان میں چینی کمپنی کوشراب کی تیاری کی اجازت قوم میں شدید غم وغصہ

کوسٹل بریویری اینڈ ڈاٹیلری لمیٹڈ ایک لمبے عرصہ سے چین میں شراب فروخت کر رہی ہے اور یہ کوئی بھی پہلی چینی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں شراب فروخت کرنے لائسنس حاصل کیا ہے۔

شیعیت نیوز: اسلام کے نام پر حاصل ہونے والی مملکت خدادادپاکستان میں چین کو شراب کی تیاری اور فروخت کی اجازت دےدی گئی، پاکستان کے غیور مسلمانوں میں شدید غم وغصہ ، حکومت سے اجازت نامے کی منسوخی کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شراب کی فروخت کے لیے چینی کمپنی نے لائسنس حاصل کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق چینی کمپنی ہوئی کوسٹل بریویری اینڈ ڈاٹیلری لمیٹڈ نے شراب کا لائسنس حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مھدی موعود ؑ کے قیام کے بعد عدل و انصاف کا بول بالا ہوگا اور ظلم و ستم کی جڑیں خشک ہو جائینگی، زہرا نقوی

یہ کمپنی ایس ای سی پی میں بھی رجسٹرڈ ہے اور اس کمپنی کا پتا بلوچستان کے علاقے حب کا دیا گیا ہے۔چینی کمپنی کو بلوچستان کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیمارٹمنٹ نے شراب کی فروخت کا لائسنس جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق چینی کمپنی نے لسبیلا انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ساتھ مل کر شراب بنانے کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام اور قرآن کا نظام ہی دکھی انسانیت کا مداوا کرسکتا ہے، سرمایہ دارانہ نظام نے عوام کا خون چوسنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا، علامہ ساجد نقوی

کوسٹل بریویری اینڈ ڈاٹیلری لمیٹڈ ایک لمبے عرصہ سے چین میں شراب فروخت کر رہی ہے اور یہ کوئی بھی پہلی چینی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں شراب فروخت کرنے لائسنس حاصل کیا ہے۔

کمپنی دنیا کے مشہور ترین برینڈز کی شراب تیارکرتی ہے تاہم پاکستان میں ابھی دو قسم کی شراب متعارف کروا رہی ہے۔چینی کمپنی بلوچستان کے شہر لسبیلا میں اپنے پلانٹ پر شراب کی تیاری اور پیکنگ کرے گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button