اہم ترین خبریںایران

انقلاب اور اسلامی نظام نے ہمیں بہت عمدہ ثمرات دیئے ہیں، آیت اللہ جوادی آملی

شیعیت نیوز: آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ اسلحہ سے مراد فوجی اسلحہ، قلم، قدم، مال اور طاقت وغیرہ ہے۔ صرف اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ امام زمانہ عج کی نصرت اور مدد میں یہ اسلحے سرعام اٹھنے چاہئیں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے مسجد مقدس جمکران میں نظریہ مہدویت کے موضوع پر منعقدہ ایک انٹرنیشنل کانفرنس کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ انقلاب اور اسلامی نظام نے ہمیں بہت عمدہ ثمرات دیئے ہیں اور دین کو ایک بار پھر زندہ کیا ہے۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اس نظام اور انقلاب کی حفاظت کریں، اس کی قدر کو جانیں۔ کہیں ایسا نہ ہو کہ ہم کرپشن اور جھوٹ میں مبتلا ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ امام زندہ اور حاضر ہیں۔ وہ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم سے ذمہ داریوں کو نبھانے کا تقاضا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی دانشور نہ ہو اور مر جائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔ اگر کوئی امام کی معرفت نہ رکھتا ہو اور اس حالت میں مرجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہے اور اگر کوئی عالم اور دانشور ہو لیکن اپنے علم پر عمل نہ کرے اور اپنے امام کو نہ پہچانے تو اس کی موت بھی جاہلیت کی موت ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا کہ اگر کوئی امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کی غیبت کی علّت، ظہور کی شرائط اور فلسفۂ انتظار کو نہیں جانتا اور یہ بھی نہیں جانتا کہ یہ تمام مراحل خدا کا آئینہ ہیں اور خدا کے حکم سے ہیں۔ اگر اس حالت میں بھی اسے موت آجائے تو اس کی موت جاہلیت کی موت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں : سید حسن نصر اللہ کی نیمہ شعبان کے موقع پر صحیفہ کاملہ کی ساتویں دعا کی تلاوت کی اپیل

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ ہم سب کو امام شناس اور شیعہ شناس ہونا چاہیے اور ہمیں اپنے علم پر عمل کرنا چاہئے اور اپنے آپ کو امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے حقیقی انتظار کرنے والوں میں قرار دینا چاہیے تاکہ ہم منزل مقصود تک پہنچ سکیں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ دعاؤں، زیارات اور روایات کے ذریعہ امام کی کچھ معرفت حاصل کی جا سکتی ہے خصوصا جہاں امام عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کو نظام دین کہا گیا ہے یعنی دین اس وقت نظام کی صورت اختیار کرے گا جب امام معصوم حکومت کریں گے کیونکہ ان کے دل مشیت الہی کے ظرف ہیں۔

انہوں نے کہا: ہمیں امام کو سلام کرتے وقت ان کے تمام مقامات و منزلت کی جانب توجہ دینی چاہیے کیونکہ بشر کو اس کی ضرورت ہے اور اس طرح انسان خدا کے مقام و منزلت کو بھی درک کرسکتا ہے۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ "دین کو میرے اعمال، کردار اور افعال سے پہچانو”۔ پس ہم سب کو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پیروی کرنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : چین کے ساتھ اچھے تعلقات ایران کے لئے اسٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں ،صدر حسن روحانی

انہوں نے آخر میں سب سے کہا کہ اس انقلاب اور نظام کی قدر کو پہچانیں۔ ایسا نہ ہو کہ کوئی انحراف کا شکار ہو جائے اور دوسروں کو بھی صحیح راستے سے بھٹکا دے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں خدا سے درخواست کرنی چاہیے کہ جس طرح ہمیں ایمان کی نعمت عطا کی ہے اور جاہلیت سے باہر نکلنے کی توفیق دی ہے ہمیں اس کی بھی توفیق دے کہ حضرت ولی عصر عج کی نصرت میں ہم اسلحہ اٹھائیں۔

آیت اللہ جوادی آملی نے کہا کہ اسلحہ سے مراد فوجی اسلحہ، قلم، قدم، مال اور طاقت وغیرہ ہے۔ صرف اس بات کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے کہ امام زمانہ عج کی نصرت اور مدد میں یہ اسلحے سرعام اٹھنے چاہئیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button