اہم ترین خبریںپاکستان

سانحہ نلتر، گلگت میں پرانی دشمنی کے نتیجے میں 6افراد کا بہیمانہ قتل، وطن عزیزکو فرقہ وارایت کی آگ میں جھلسانے کی سازش ناکام

DIG آپریشنز نے مذید کہا کہ گلگت اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے لئے ARP اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری ایس ایس پی گلگت کو فراہم کر دی گئی ہے۔

شیعیت نیوز: گلگت کے علاقے نلتر میں مسافر وین پر حملےاور اس کے نتیجے میں6 قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے ، ذاتی دشمنی کے نتیجے میں رونما ہونے والے اس سانحےکو سعودی وبھارتی نواز دہشت گرد تنظیم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نے فرقہ وارانہ فسادات کا رنگ دینے کی کوشش کی ، ملک بھرمیں سوشل میڈیا کے ذریعے سادہ لوح اہل سنت کو شیعہ مکتب فکر کے خلاف اکسانے اور ملک بھرمیں اہل تشیع کے خلاف نفرت بھڑکانے کی کوشش کی ۔

گلگت حالات کی خرابی و دہشتگردی کہ واقعات میں “ ھندوستانی را “ اور ملک دشمن عناصر کا ہاتھ ہے۔ ادارے بیان بازی کی بجائے گلگت میں فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے والے عناصر کو گرفتار کرکے پس پشت کرداروں کو بے نقاب کریں ۔

گلگت میں ذاتی جھگڑوں کےنتیجے میں قتل کے افسوسناک واقعات کومذہبی و فرقہ وارانہ رنگ دینے والے وطن عزیز پاکستان کے خلاف بھارتی و امریکی ایجنڈے پہ عمل پیرا ہیں ۔ اھلیان گلگت و بلتستان اپنے اتحاد کو باقی رکھ کہ دشمن کی سازش کو ناکام بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: بغداد میں ربع اللہ ملیشیا کی پریڈ اشتعال انگیزی ہے، عراقی وزیراعظم

علاوہ ازیں  DIG آپریشنز نے کہا کہ نلتر کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقعہ میں ملوث ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے جن کی گرفتاری کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائی گی اور ایسے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچا کر امن عامہ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے کہا واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی DIG گلگت رینج وقاص احمد، SSP گلگت راجہ مرزا حسن، SP سی ٹی ڈی ملزمان کی گرفتاری کے لئے نلتر پائین پہنچ گئے ہیں۔CTD, کی چھاپہ مار ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک دشمن پی ٹی ایم کالعدم سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ بے نقاب، دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

DIG آپریشنز نے مذید کہا کہ گلگت اور آس پاس کے علاقوں میں سکیورٹی کے لئے ARP اور سی ٹی ڈی کی اضافی نفری ایس ایس پی گلگت کو فراہم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کل سہہ پہر نلتر پائین کے مقام پر مسافر گاڑی پر نامعلوم ملزم/ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں (6) چھ افراد جاں بحق اور (7) سات افراد زخمی ہوئے زخمیوں کی سٹی ہسپتال گلگت میں طبعی امداد جاری ہے۔ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی ۔ گاڑی جب ہرچن پل ( نلتر پائین) پر پہنچی تو یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button