مقبوضہ فلسطین

اسرائیلی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کے سفر پر پابندی عائد کر دی

شیعیت نیوز: اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب الشیخ عکرمہ صبری کے بیت المقدس سے باہر جانے پر دوماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔

بیت المقدس کے مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی حکام نے الشیخ عکرمہ صبری کو ایک نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ دو ماہ تک بیت المقدس سے باہر نہیں جا سکتے۔ ان کے سفر پر پابندی کی مدت میں مزید توسیع ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی طرف سے عائد کردہ پابندی کو غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس طرح کی نارروا پابندیوں کا مقصد انہیں ان کی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے روکنا ہے۔

ادھر ایک دوسری پیش رفت میں قابض فوج نے بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے باب رحمت کے سامنے سے القصراوی خاندان کی ایک لڑکی کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک دشمن پی ٹی ایم کالعدم سپاہ صحابہ گٹھ جوڑ بے نقاب، دہشتگرد بارودی مواد سمیت گرفتار

دوسری جانب اسرائیلی فوج اور پولیس کی طرف سے کڑی پابندیوں کے باوجود 23 ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی۔

رپورٹ کے مطابق بیت المقدس بالخصوص پرانے بیت المقدس میں فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پر کڑی پابندیاں عائد کیں۔ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے لیے غرب اردن سے آنے والے نمازیوں کی بسیں روک دیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق پرانے بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کے اطراف میں دسیوں پولیس اہلکار اور فوجی تعینات کیے گئے۔ پولیس کی گشتی پارٹیوں کی بڑی تعداد فلسطینی نمازیوں‌ کو روکنے کی کوشش کرتے رہے۔

نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باب الاسباط اور دوسرے دروازوں سے باہر نکلنے والے نمازیوں کو روک دیا۔ جمعہ کو علی الصباح اسرائیلی فوج اور پولیس نے مسجد اقصیٰ کے اطراف کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button