اہم ترین خبریںعراق

عراقی فضائیہ کی بمباری، داعش کے 120 ٹھکانے تہس نہس اور دسیوں دہشت گرد ہلاک

شیعیت نیوز: شمالی عراق میں اس ملک کی فوجی کارروائیوں میں داعش کے 27 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔دوسری طرف عراقی فضائی کی بمباری میں داعش کے ایک سو بیس خفیہ ٹھکانوں کو بھی تہس نہس کردیا گیا۔

عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی واع کی رپورٹ کے مطابق اس ملک کی مسلح افواج کی کمانڈ کے ترجمان نے جمعرات کو اعلان کیا کہ جنوبی موصل میں واقع مخمور کی پہاڑیوں میں داعش کے خفیہ اڈوں کو ختم کرنے کے لئے انجام پانے والے فوجی آپریشن میں داعش کے ستائیس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

اس اعلامیے کے مطابق اس آپریشن میں مختلف دوری پر اسنایپر ٹیموں کو تعینات کیا گیا تھا اور داعش کے خفیہ اڈوں میں داخل ہونے اور اس سے باہر نکلنے کے راستے ان اسنیپروں کی زد پر تھے ۔

عراقی سیکورٹی فورسس نے مخمورکی پہاڑیوں میں داعش کے اڈوں کو ختم کردیا ہے۔

صوبہ نینوا کے بعض علاقے خاص جغرافیائی پوزیشن اور دشوار گذار راستوں کے پیش نظر دہشت گردوں کے اکٹھا ہونے کا مرکز بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : شام: امریکی فوجیوں کی جیلوں سے داعشی دہشتگرد عناصر عناصر فرار

دوسری طرف عراقی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے موصل میں دہشت گرد گروہ داعش کے ٹھکانوں کو ٹھیک ٹھاک نشانہ بنایا ہے اور تہس نہس کر دیا۔

المیادین ٹیلی ویژن کے مطابق جنوب مشرقی موصل اور اس کے نواحی علاقوں میں واقع داعش کے خفیہ ٹھکانوں پر عراقی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم ستائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

اس سے قبل عراقی ذرائع نے بتایا ہے کہ صوبہ نینوا کے شمالی علاقوں میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف اسٹریٹیجک فوجی آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

گذشتہ ہفتے بھی عراق کی مسلح نے ایک اچانک کارروائی کرتے ہوئے صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے درجنوں ٹھکانوں کو تہس نہس کردیا تھا۔

اس فوجی آپریشن میں جو نو مارچ سے شروع ہوا ہے اب تک تین سو بارہ فضائی حملے انجام پا چکے ہیں اور داعش کے ایک سو بیس خفیہ اڈوں کو تباہ کیا جا چکا ہے جبکہ بڑی تعداد میں داعش دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button