اہم ترین خبریںسعودی عرب

جیزان: آئل ریفائنری کے ڈسٹری بیوشن ٹرمینل پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ

شیعیت نیوز: سعودی وزارت توانائی میں ذمے دار ذرائع نے بتایا ہے کہ جمعرات کی شب 9:08 پر جیزان میں پٹرولیم مصنوعات کے ایک ڈسٹری بیوشن ٹرمینل کو حوثی ملیشیا کی جانب سے تخریب کاری کا نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے نتیجے میں ٹرمینل کے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔ تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔

سعودی عرب نے اپنے پٹرولیم کے ذخائر پرڈرون حملے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ جیزان آئل فیلڈ پر یمنی فوج اور حوثی ملیشیا کے ڈرون حملے کے بعد بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

سعودی عرب کی وزارت پٹرولیم کے ایک اعلی عہدیدار نے ڈرون طیارے کے حملے کو تخریب کارانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر چند کہ اس حملے کے بعد جیزان آئل ریفائنری کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع نے اپنے بیان میں بتایا کہ سعودی عرب اس بزدلانہ تخریبی کارروائی کی مذمت کرتا ہے۔ اہم تنصیبات پر یہ حملہ مملکت کے خلاف نہیں بلکہ اس کے ذریعے پٹرولیم برآمدات کی سیکورٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے اور توانائی کی عالمی ترسیل کے استحکام اور عالمی تجارت کی آزادی کو متزلزل کیا جا رہا ہے۔ یہ مجموعی صورت میں عالمی معیشت پر حملہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنیس کالامارڈ کو موت کی دھمکی

اس سے قبل یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے ایک اعلان میں بتایا تھا کہ سعودی فضائی دفاعی نظام نے دھماکا خیز مواد سے بھرے 8 ڈرون طیاروں کو تباہ کر دیا۔ یہ ڈرون طیارے حوثی ملیشیا نے سعودی عرب میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے واسطے بھیجے تھے۔

سوشل میڈیا پر اس قسم کی خبریں گردش کر رہی ہیں کہ سعودی عرب میں کئی دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس کے بعد سعودی عرب کے کئی ائیر پورٹ بند ہو گئے۔

سعودی ذرائع ابلاغ نے کل رات رپورٹ دی تھی کہ سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے 8 میزائل داغے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button