دنیا

چین کی برطانیہ کی 9 اعلٰی شخصیات اور اداروں پر پابندی عائد

شیعیت نیوز: چین کی وزارت خارجہ نے آج جمعہ کے روز برطانیہ کی 9 اعلٰی شخصیات اور 4 اداروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق چین نے ان اداروں اور شخصیات پر جھوٹے بیانات دینے اور غلط اطلاعات فراہم کرنے کی وجہ سے پابندی عائد کی۔ پابندی کا شکار ہونے والے اور ان کے اہل خانہ کی چین میں داخلے پر پابندی ہو گی۔

واضح رہے کہ یورپی یونین اور برطانیہ نے پیر کے روز چین پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کرتے ہوئے چین پر پابندیاں عائد کی تھیں جس کے جواب میں چین نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کی اقوام متحدہ کی خصوصی رپورٹر ایگنیس کالامارڈ کو موت کی دھمکی

دوسری جانب چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے امریکہ سے کہا ہے کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو ختم کر کے جوہری معاہدے میں واپس آ جائے۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان هوا چان‌ یینگ نے کہا ہے کہ ایران کا جوہری مسئلہ حساس نوعیت اختیار کر گیا ہے اس لئے امریکہ کو چاہئیے کہ وہ فوری طور پرجوہری معاہدے میں واپس آ جائے اور ایران کے خلاف عائد پابندیوں کو فوری طور پر ختم کرے تاکہ ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل کرے اور جوہری معاہدہ اپنے اصلی راستے پر گامزن ہو جائے۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ دونون فریق جوہری معاہدے پر وقت ضائع کئے بغیر عمل کریں گے تا کہ اس حوالے سے کسی نتیجے پر پہنچا جا سکے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے سابق صدر ٹرمپ نے آٹھ مئی دو ہزار اٹھارہ کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ کے اس اقدام کے بعد ایران نے یورپی ملکوں کی جانب سے ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عمل کئے جانے کی شرط پر اس بین الاقوامی معاہدے سے متعلق اپنے تمام وعدوں پر عمل جاری رکھنے اور اس معاہدے کو بچانے کی بھرپور کوشش کی مگر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کے تحفظ کے لئے یورپی ملکوں نے بھی اپنے وعدوں پر کوئی عمل نہیں کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button