اہم ترین خبریںدنیا

بحیرہ عرب میں اسرائیلی بحری جہاز پر میزائل حملہ

شیعیت نیوز: بحیرہ عرب میں مکران سی کے علاقے میں ایک اسرائیلی ملکیت والے کنٹینر بحری جہاز لوری کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کے مطابق رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ مکران سی کے علاقے میں سفر کرنے والے ایک بحری جہاز کو جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ اسرائیلی کمپنی کی ملکیت ہے، میزائل حملے سے جزوی نقصان پہنچاہے۔

اسرائیل کے چینل بارہ نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز، جو تنزانیا سے بھارت جارہا تھا، مکران سی میں حملے کا شکار ہونے کے بعد دوبارہ اپنی منزل کی جانب روانہ ہوگیا ہے۔

صیہونی حکومت کے پرچم تلے بحیرہ عرب میں یہ بحری جہاز ایک اسرائیلی کمپنی نے کرایہ پر لیا تھا جبکہ بحری جہاز کو ایک میزائل کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ جہاز کا نام LORI ہے اور یہ اسرائیلی کمپنی XT MANAGEMENT نے حیفا میں کرایہ پر لیا ہے۔

صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ بحری جہاز ایکس ٹی مینیجمنٹ کی ملکیت ہے جس کا دفتر مقبوضہ فلسطین کی بندر گاہ حیفا میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورونا کے باعث فلسطینی تحریک آزادی کی دو توانا آوازیں ہمیشہ کے لیے خاموش

اسرائیلی میڈیا نے جمعرات کی صبح بحیرہ حیفا کی بندرگاہ میں واقع ایک شپنگ کمپنی کی ملکیت میں موجود ایک مرچنٹ جہاز پر راکٹ حملے کی اطلاع دی۔

اسرائیلی چینل 12 کی خبر کے مطابق ’’بحیرہ عرب میں ایک اسرائیلی جہاز پر ایک ایرانی میزائل داغا گیا ہے جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے‘‘۔

اسرائیلی صحافی امیچائی اسٹین نے ٹویٹر پر بتایا ہے کہ اسرائیل کا لوری جہاز بحیرہ عرب میں ایک ایرانی میزائل کا نشانہ بنا ہے جبکہ جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔

ہا آرتز اخبار نے لکھا ہے کہ جہاز تنزانیہ سے بھارت جارہا تھا جب اسے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس جہاز کی ملکیت ایکس ٹی مینجمنٹ کی ہے اور اس کی سربراہی اوڈی اینجل نامی ایک اسرائیلی کررہا ہے۔

ہاآرتز نے مزید کہا کہ اسرائیلی وزارت خارجہ کے ترجمان ان اطلاعات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی ایک اسرائیلی بحری جہاز عمان میں ایک میزائل کا نشانہ بنا تھا۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعہ کی ذمہ داری ایران پر عائد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button