اہم ترین خبریںسعودی عرب

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قرآن و سنت کی آئینی بالادستی کو ختم کرنے کے درپے

شیعیت نیوز: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان قرآن و سنت کی آئینی بالادستی اور انتقال اقتدار سے متعلق شاہی آئین میں تبدیلی کا ارادہ رکھتے ہیں۔-

اس بات کا انکشاف آل سعود کے راز فاش کرنے والے سوشل میڈیا پر سرگرم سیاسی و سماجی کارکن مجتہد نے اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کیا ہے۔

العالم ٹیلی ویژن کے مطابق مجتہد نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ بن سلمان آئین میں درج قرآن و سنت کی بالادستی سے متعلق شق کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ کے مطابق بن سلمان نے اپنے سابق مشیر سعود القحطانی کو حکم دیا ہے کہ وہ مذکورہ شقوں کو بائی پاس کرنے کا فارمولا تیار کریں۔

مجہتد کے مطابق سعود القحطانی نے اس سے پہلے اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں دینی اثرات کو کم کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا جس پر بن سلمان نے من عن عملدرآمد کرایا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ شاہی آئین کی دوسری شق جسے بن سلمان تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ انتقال اقتدار سے متعلق ہے، وہ چاہتے ہیں کہ بادشاہت ان کے بعد بھائی کے بجائے ان کے بچوں اور پوتوں کو منتقل کی جاتی رہے۔

مجتہد کے بقول بن سلمان اس شق میں تبدیلی کے حوالے سے اپنے بھائی کو راضی کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈال رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں قید حماس کے بزرگ رہنما ڈاکٹر محمد الخضری کی حالت تشویشناک

دوسری جانب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو نیوم میں چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور چین کے تعلقات کے مختلف پہلووں، دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لیے مواقع کا جائزہ لیا گیا ہے۔

علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت ، مشرق وسطی میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کی کوششوں اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

سعودی ولی عہد نے دورے کے لیے مملکت آمد پر چینی وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا جبکہ چینی وزیرخارجہ نے چینی صدر کی طرف سے ولی عہد کو خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔ ولی عہد نے بھی چینی صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام دیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان، وزیر مملکت و رکن کابینہ ڈاکٹر مساعد العیبان بھی موجود تھے۔ چین کی طرف سے مملکت میں متعین سفیر اور معاون وزیرخارجہ بھی بات چیت میں شریک ہوئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button