اہم ترین خبریںپاکستان

سعودی مظالم کے 6برس مکمل،آج ٹوئٹرپر یمنی پابرہنہ مسلمانوں کی حمایت میں ٹرینڈنگ کی جائے گی

پاکستان میں بسنے والے سوشل میڈیا صارفین آج 22 مارچ 2021بروز پیر 9بجےشب #TogetherForYemenکے عنوان سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ سیٹ کریں گے ۔

شیعیت نیوز: یمن کے نہتے اور پابرہنہ مسلمانوں پر سعودی فوجی اتحاد کے مظالم کے 6 برس مکمل ہونے پر ٹوئٹر پر ٹرینڈنگ کی جائے گی ۔ پاکستان میں بسنے والے سوشل میڈیا صارفین آج 22 مارچ 2021بروز پیر 9بجےشب #TogetherForYemenکے عنوان سے ٹوئٹر پر ٹرینڈ سیٹ کریں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

تفصیلات کے مطابق یمن کے بےیارومددگار نہتے اورپابرہنہ مسلمانوں اور معصوم اور شیر خواربچوں کےسعودی اتحادی افواج کےہاتھوں جاری قتل عام کو6برس مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے مظلومین ِ یمن سے اظہار یکجہتی ، سعودی مظالم کو دنیا بھرمیں آشکار کرنے اور اقوام عالم کی توجہ اس حساس مسئلے کی جانب مبذول کروانے کیلئے ٹوئٹر ٹرینڈنگ کا اعلان کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم کا پنجاب پولیس کے عزادار اور عزاداری دشمن اقدامات کےخلاف پنجاب اسمبلی پر احتجاج کا اعلان

پاکستان میں سوشل میڈیا صارفین آج رات 9بجے #TogetherForYemenکے عنوان سے ٹوئٹر پر ٹینڈسیٹ کریں گے ۔ تمام سوشل میڈیا صارفین سے گذارش ہےکہ اس ٹرینڈ میں شامل ہوکر اپنی دینی، شرعی اور اخلاقی ذمہ داری کو پورا کریں اور سعودی اتحادی ظالم افواج کے مکروہ چہرے کو بےنقاب کریں ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button