دنیا

افغانستان میں عید نوروز کا انعقاد اور حضرت علی ع کے علم کی تنصیب

شیعیت نیوز: افغانستان میں عید نوروز کی تقریبات کے موقع پر خلیفہ رسول ص حضرت امام علی علیہ السلام کا علم نصب کیا گیا اور آپ کا پرچم پھرایا گیا۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق عید نوروز کے موقع پرافغانستان کے دارالحکومت کابل اور شہر مزار شریف میں واقع مولا علی علیہ السلام سے منسوب مزار پر حضرت علی علیہ السلام کا پرچم پھرایا گیا اور عوام نے ایک دوسرے کو مبارک باد پیش کی ۔

افغانستان میں بھی ایران ہی کی مانند عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے ۔

نئے شمسی سال کے آغاز پر قدیم روایات کے مطابق ایران سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں عید نوروز کا جشن منایا جاتا ہے ۔

ایران میں سنیچر کو دوپہر ایک بج کر سات منٹ اٹھائیس سیکنڈ پر نئے شمسی سال سن چودہ سو کا آغاز ہوا ۔

اقوام متحدہ نے تیئس فروری دوہزار دس میں ایک قرار داد پاس کر کے اکیس مارچ کو نوروز کا عالمی دن قراردیا اور ممالک سے اس مناسبت سے مختلف تقریبات کا انعقاد کرکے اس کا احترام کرنے اور اس کی ترویج کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیلی حکام نے دو ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی 26 املاک مسمار کیا، اوچا

دریں ثنا افغانستان میں طالبان گروہ نے صوبے میدان وردک میں سولہ غیر فوجیوں کو اغوا کر لیا۔

افغانستان کے صوبے میدان وردک کے جلریز علاقے کے اعلی عہدیدار اباسین سروری نے کہا ہے کہ طالبان نے ان افراد کو زیولات کے علاقے سے اغوا کیا۔

انھوں نے کہا کہ ان عام شہریوں کو رہا کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ طالبان نے اس سلسلے میں ابھی تک کسی ردعمل کا اظہارنہیں کیا ہے تاہم اس گروہ کی جانب سے اب تک بارہا اس طرح کے اغوا کے واقعات اور انھیں فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتر دیئے جانے کے واقعات کا مشاہدہ کیا جا تا رہا ہے۔

افغانستان کا صوبے میدان وردک کچھ عرصے سے بدامنی سے دوچار ہے۔

دوسری جانب صوبے غور میں ہونے والے بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں اس صوبے کی انتظامیہ کے ایک اعلی عہدیدار رفیق اعلم جاں بحق ہو گئے۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button