اہم ترین خبریںپاکستان

شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیاں جاری، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی رہنما رشید طوری سمیت2 عزادار اغواء

سادہ لباس اہلکاروں نے کوئٹہ سے کراچی دوران سفر 4شیعہ عزاداروں کو لکپاس چیک پوسٹ پرگاڑی سے اتار کر اغواء کیا، رات گئے دو عزاداربازیاب دو عزادار تاحال لاپتہ۔

شیعیت نیوز: مادر وطن سے حب الوطنی کی سزا کا سلسلہ جاری، شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگیوں کا سلسلہ نہ رک سکا، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی رہنما رشید طوری سمیت2 عزادارکراچی آتے ہوئے راستہ سے لاپتہ کردیئے گئے، سادہ لباس اہلکاروں نے کوئٹہ سے کراچی دوران سفر 4شیعہ عزاداروں کو لکپاس چیک پوسٹ پرگاڑی سے اتار کر اغواء کیا، رات گئے دو عزاداربازیاب دو عزادار تاحال لاپتہ۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والے 4 عزاداروں کو قانون نافذ کرنے کے نام پر قانون کو پیروں تلے روندنے والے اہلکاروں نے اغواء کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ہفتہ 20 مارچ صبح8بجے کوئٹہ سے کراچی سفر کے دوران 4 شیعہ جوانوں کو سادہ لباس اہلکاروں نے گاڑی اتار کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ، رات گئے چار میں دوجوانوں کو چھوڑ دیا گیا۔

جبکہ مزید 2 شیعہ عزاداررشید علی طوری اور جعفرعلی تاحال لاپتہ ہیں ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رشید علی خان طوری کوئلے کا کاروبارکرتے ہیں وہ صدر انجمن امام بارگاہ طوری اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کے مرکزی رہنما ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کی حکومت سے عوام کو بیشمارتوقعات وابستہ ہیں، وزیر اعلیٰ جی بی کا عشایئےسےخطاب

دوسرے لاپتہ شیعہ عزادار جعفرعلی کا تعلق ہزارہ ٹاؤن سے ہے، والد کا نام محمد ابرہیم ہے، جعفرعلی پراپرٹی ڈیلر اور پاکستان آرمی سے ریٹائرڈہیں ، انجمن امام بارگاہ ولی عصر ہزارہ ٹاؤن کےعہدیداراورسابقہ سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ہزارہ ٹاؤن یونٹ ہیں۔

واضح رہے کہ ایک جانب ملت جعفریہ کے درجنوں جوان کئی کئی برس سے جبری گمشدگیوں کا نشانہ بنے ہوئے ہیں،ان کے اہل خانہ احتجاج کرکے تھک چکے ہیں، ان کے پیاروں کی زندگی اور موت کا کچھ علم نہیںاوپر سے اس ملک کے قانون شکن ادارے ماورائے آئین وقانون بےگناہوں کو جبری طور پر لاپتہ کرنے کا سلسلہ روکنے کا نام نہیں لے رہے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور چیف جسٹس مسٹر جسٹس گلزار احمد فوری طور پر ان قانون اور آئین شکن اقدامات کا نوٹس لیں اور شیعہ لاپتہ عزاداروں کو یا تو عدالتوں میں پیش کرنے یا بازیاب کرنے کے احکامات جاری کریں۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button