جنرل اسماعیل قاآنی کی مدافع حرم شہید مہدی بختیاری کے اہل خانہ سے ملاقات

20 مارچ, 2021 09:05

شیعیت نیوز: مدافع حرم شہید مہدی بختیاری اپنے ساتھی شہید مجتبی برسنجی کے ہمراہ شام کے علاقہ المیادین میں 15 مارچ کو درجہ شہادت پر فائز ہوگئے۔

تقریب خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ قدس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے کل رات اسلام شہر میں شہید مہدی بختیاری کے اہل خانہ سے ملاقات اور گفتگو کی۔

جنرل قاآنی نے اس ملاقات میں مدافع حرم شہید مہدی بختیاری کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی اور شہید کے اہل خانہ کو شہید مہدی بختیاری کی شہادت پر تعزیت اور تہنیت پیش کی۔

اطلاعات کے مطابق مدافع حرم شہید مہدی بختیاری اپنے ساتھی شہید مجتبی برسنجی کے ہمراہ شام کے علاقہ المیادین میں 15 مارچ کو درجہ شہادت پر فائز ہوگئے اور گذشتہ روز شہید بختیاری کو اسلام شہر میں تشییع جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : یمنی فوج کے صوبے مآرب میں سعودی فوجی ہیڈ کواٹر پر ميزائل حملے

دوسری جانب ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اب وہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ اپنے سوچنے کا انداز اور رویے میں بنیادی تبدیلی لائے۔

ان خیالات کا اظہار سعید خطیب زادہ نے بروز جمعہ کو ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ نے طویل عرصے کے دوران، ایران کو اپنے حقوق سے محروم کرنے اور اس کو بین الاقوامی پالیسی سے ہٹانے کی کوشش کی ہے، تاہم اس کو شکست کا سامنا ہوا ہے۔

خطیب زادہ نے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں نئے شمسی سال کی آمد پر مباردکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایک اور سال گزرا؛ وقت کے درخت سے ایک اور پتا گرکیا۔ کچھ نئے انسان پیدا ہوگئے اور کچھ اس فانی دنیا سے رخصت لے کے چلے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام نے گزشتہ سال کے دوران، بہت سارے مسائل کا سامنا کیا اور کورونا وبا کے پھیلاؤ نے ان کی صورتحال کو مزید ابتر بنادیا۔

ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اب نئے سال اور موسم بہار کی آمد، کورونا اور مشکلات پر قابو پانے کی نوید دیتی ہے۔

انہوں نے نئے سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرلیا۔

9:31 صبح مارچ 26, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔