دنیا

امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش

شیعیت نیوز: امریکی نائب صدر کملا ہیرس کی سرکاری رہائش گاہ پر بم حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق رہائش گاہ کے باہر سے ایک مسلح شخص کو بارودی مواد سے بھری گاڑی کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔

مسلح شخص کے پاس سے رائفل اور شارٹ گن بھی برآمد ہوئی۔ واقعے کے وقت کملا ہیرس گھر میں جاری مرمتی کام کے باعث موجود نہیں تھیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کی شناخت 31 سالہ پال مورے کے نام سے ہوئی، جو سان اینٹونیو کا رہائشی ہے۔ اسے خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد حراست میں لیا گیا۔

دوسری جانب امریکہ میں ایشیائی امریکیوں کے خلاف نفرت اور جرائم میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال بھر میں 3 ہزار 800 واقعات پیش آئے۔ بدھ کے روزاٹلانٹا میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں۔

امریکہ میں ایشیائی باشندوں کا اطلاق چینی، کوریائی، فلپائنی، ویتنامی اورجاپانی شہریوں پر کیا جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایشیائی امریکیوں کے خلاف جرائم میں اضافہ کورونا کے پھیلاؤ اور ٹرمپ کی نفرت انگیز تقاریر کے بعد ہوا۔

ٹرمپ کے دور میں سفیدفام بالادستی میں دو گنا اضافہ دیکھا گیا۔ اس سے قبل امریکی خفیہ اداروں نے اپنی رپورٹ میں خبردار کیا تھا کہ ملک کو سب سے بڑا خطرہ داخلی انتہا پسندی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب کے ابھا ہوائی اڈے کے فوجی اہداف پر یمنی ڈرون کا کامیاب حملہ

دوسری جانب میکسیکو سٹی میں سرکاری اہلکاروں پر دو علیحدہ علیحدہ حملوں میں 17 افسران مارے گئے ہیں۔

میکسیکو کے دارالحکومت میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر حملہ کیا جس میں 13 افسر ہلاک ہوگئے ۔

میکسیکو کی سیکورٹی سے متعلق وزارت کے ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس واقعے کی رپورٹ دی ہے۔

بیان کے مطابق کوٹیپیک ہریناس میونسپل علاقے کے ضلع لانو گرانڈے میں جرائم پیشہ افراد کے ایک گروہ نے قانون نافذ کرنے والے افسران کے قافلے پر گھات لگا کر حملہ کر دیا ، جس میں 13 افسران ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق اس حملے کے لئے ذمہ دار لوگوں کا پتہ لگانے کے لئے نیشنل گارڈ ، آرمی ، نیوی اور انٹلیجنس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک دیگر حملے میں بھی 4 افسر مارے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button