اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان تکفیری دہشتگردوں کےرحم وکرم پر،وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنوں سے یارانہ عروج پر

ابھی حالیہ دنوں ہی بلوچستان کے علاقے مچھ میں 10 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو بےدردی سے انہیں تکفیری دہشت گردوں نے بے دردی سے ذبح کرکے شہید کردیا تھا۔

شیعیت نیوز: خدا خیر کرے، بلوچستان میںشیعیان حیدرکرارؑ پر ایک مرتبہ پھر کسی بڑے دہشت گرد حملے کا خطرہ منڈلانے لگا، صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کی ہزاروں بےگناہ پاکستانیوں کے قاتل کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنوں سےکوئٹہ میں سرعام ملاقات، ملک دشمن دہشت گرد جماعت کو مین سٹریم میں لاکر بلوچستان حکومت کا حصہ بنانے کی سازش بےنقاب، ریاستِ پاکستان ، قانون نافذ کرنے والےادارے اس شرمناک اقدام اور 70 ہزارشہداء کےخون سے غداری کا فوری نوٹس لیں۔

تفصیلات کے مطابق ملک دشمن کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے سرغنہ احمد لدھیانوی، رمضان مینگل ، شفیق مینگل اور دیگر نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاءلانگو سے ملاقات کی ہے ۔

ذرائع کے مطابق کالعدم دہشت گرد جماعت کے سرغنوں اور صوبائی وزیر داخلہ کے درمیان کوئٹہ میں ہونے والی اس ملاقات میں دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھرمیں جشن ولادت جگرگوشہ علیؑ وبتولؑ امام حسینؑ وسرکارمولاعباسؑ عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جارہاہے

ذرائع کے مطابق میر ضیاءلانگوسے کالعدم تکفیری دہشت گرد جماعت کے رہنماؤں کی وزیر داخلہ سے ملاقات کا مقصد بدنام زمانہ دہشت گرد شفیق مینگل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کرواکر اسے الیکشن جتواکراسمبلی میں پہنچانا ہے ۔

بعض ذرائع کے مطابق شفیق مینگل کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت جلد متوقع ہے، واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی وطن میں دہشت گرد کی بڑی کارروائیوں میں ملوث رہی ہے ، جس کے ثبوت ریاستی اداروں کے پاس موجود ہیں۔

ابھی حالیہ دنوں ہی بلوچستان کے علاقے مچھ میں 10 شیعہ ہزارہ مزدوروں کو بےدردی سے انہیں تکفیری دہشت گردوں نے بے دردی سے ذبح کرکے شہید کردیا تھا۔ ان شہداء کے لاچار اہل خانہ نے 6 روز تک سخت سردی میں اپنے پیاروں کی لاشوں کے ہمراہ دھرنا دیا تھا اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بڑی مشکل سے ان سے ملاقات کرکے یقین دہانی کروائی تھی کہ ان مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: داعشی دہشتگردوں کیساتھ جہاد النکاح کیلئے شام جانے والی برطانوی نژاد شمیمہ بیگم کی مغربی لباس میں تصاویر وائرل

ابھی تو شہدائے مچھ کا کفن بھی میلا نہیں ہوا تھا کہ وزیر داخلہ بلوچستان نے ان قاتلوں کے سرغنوں سے اپنے دفترمیں ملاقات کرکے شائد خانوادہ شہدائے مچھ کو انصاف فراہم کرنے کا بندوبست کرلیا ہے ۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ بلوچستان اور کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں اور دعوتوں کا سلسلہ نیا نہیں ہے بلکہ گذشتہ کئی روز سے جاری ہے ، اس سے قبل بھی ایک دعوت کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہیں۔

پاکستان کے 22 کروڑ محب وطن عوام وزیر اعظم پاکستان عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیف جسٹس آف پاکستان کے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو کی ان سفاک دہشت گردوں اور کالعدم جماعت کے سرغنوں کے ساتھ ہونے والی ملاقات کا نوٹس لیں اور میر ضیاءلانگو کو فوری طور پر ان کے عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا آغاز کیا جائےکہ وہ کس کی ایماء پر ان دہشت گردوں کے ساتھ مراسم بڑھا رہے ہیں،میر ضیاءلانگو کا مزید اس عہدے پر برقرار رہنا بلوچستان کے امن وامان خصوصاً شیعہ ہزارہ قوم کے تحفظ کیلئے کسی صورت خطرے سے خالی نہیں ہے ۔

متعلقہ مضامین

یہ بھی ملاحظہ کریں
Close
Back to top button